Inquilab Logo

بیربھوم : کلیدی ملزم گرفتار،اپوزیشن کا ا صل مجرم کو بچانے کا الزام

Updated: March 25, 2022, 9:23 AM IST | kolkata

رام پورہاٹ بلاک میں ۸؍ افراد کے قتل کے معاملے میںترنمول کانگریس کے بلاک صدر انیر الحسن کو گرفتار کرلیا گیا ،ان کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ واردات کے دن انیرالحسن اسپتال اور تھانے گئے تھے، اس معاملے پرسی پی ایم کی ممتا بنرجی پر سخت تنقید، کہا کہ انوبرتا منڈل کوبچانے کیلئے انیر الحسن کو بلی کا بکرا بنایا گیا

On the occasion of visit of widow of slain Deputy Sarpanch Budho Sheikh of Rampurhat and other Mamata Banerjee. (PTI)
رام پورہاٹ کے مقتول نائب سرپنچ بدھو شیخ کی بیوہ اور دیگرممتا بنرجی کے دورہ کے موقع پر۔(پی ٹی آئی)

بیر بھوم کے رام پورہاٹ میں تشدد اور ۸؍ افراد کے قتل  عا م کے معاملے میں  رام پور ہاٹ بلاک کے صدر انیر الحسن کو تاراپیٹھ سے گرفتار کیاگیاہے۔مقتولین کے اہل خانہ نے انیرالحسن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ  ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ انیر الحسن کو خود سپردگی کرنی ہوگی یا پھر پولیس انہیں گرفتار کرے گی ۔ واضح رہے کہ انیر الحسن ترنمول کانگریس کے بلاک صدر ہیں۔جمعرات کی دوپہر انیر الحسن کے گھربڑی تعداد میں پولیس فورس پہنچ گئی ۔ گھر کی خواتین اور بچوں کو الگ کرکے تقریباً ایک گھنٹے تک پورے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران انیر الحسن کے حامیوں نے گھر کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انیرا لحسن کو انوبرتا منڈل پھنسارہے ہیں ۔ممتا بنرجی کے رام پور ہاٹ سے روانہ ہونے کے فوری بعدہی  پولیس نے انیرالحسن کو تاراپیٹھ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیاگیا۔
 مقامی لوگوں کے مطابق انیر الحسن جو کہ پیشے سے مستری ہے، اس نے ۲۰۱۱ء میں سیاسی بلندی کا سفر طے کیا۔ انہیں حال ہی میں ترنمول کی تنظیمی ردوبدل میں رام پورہاٹ نمبر ایک بلاک کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ان کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ بدھوشیخ کے قتل کے دن انیرالحسن اسپتال اور تھانے گئے تھے۔ وہ بگٹوئی گاؤں میں سونا شیخ کے گھر کی حدود میں نظر نہیں آئے۔
اپوز یشن ممتا بنرجی پر حملہ آور
  انیر الحسن کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ممتا بنرجی پر حملہ آور ہوگئی ہیں کہ کیا پولیس ممتا بنرجی کی ہدایت کا انتظار کررہی تھی ۔اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے لیڈران پولیس کو چلا تے ہیں اور پولیس ان کی ہدایت پر کام کرتی ہے۔
 سی پی آئی ایم کے نومنتخب سیکریٹری محمد سلیم نے ممتا بنرجی  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے انوبرتامنڈل کو بچانے کےلئے انیرا لحسن کو قربانی کابکرا بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دورے دوران انوبرتا منڈل کی موجودگی نے یہ ثابت کردیا کہ مقتولین کے ساتھ انصاف نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ بیر بھوم میں انوبرتا منڈل کی مرضی کے بغیر کوئی بھی پتہ نہیں ہلتا ہے اور یہ باتیں سب جانتے ہیں مگر ممتا بنرجی نے انوبرتا منڈل کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں ۔
اتنے لوگ گاؤں چھوڑ کر کیوں بھاگ رہے ہیں: دلیپ گھوش
 نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے نامہ نگاروںسے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ مغربی بنگال کی  پولیس اتنی بے بس کیوں ہو گئی ہے ؟ وزیر اعلیٰ کہیں گی تو گاؤں میں پولیس پوسٹنگ ہو گی؟ اتنے لوگ گاؤں چھوڑ کرکیوں بھاگ رہے ہیں، پولیس نے کچھ کیوں نہیں کیا؟ گاؤں میں خوف کا ماحول ہے۔ وزیراعلیٰ کو وہاں جانے میں۴؍ دن کیوں لگے؟۲۰۰؍ کلومیٹر کی مسافت طے کرنےمیں۴؍ دن لگتے ہیں؟ اس حکومت نے نااہلی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
’گرفتاری ہوئی لیکن اب تک ایف آئی آر درج نہیںہوئی ‘
 سی پی ایم کے محمد سلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گرفتاری تو ہوگئی ہے مگر اب تک ایف آئی آر در ج نہیں ہوئی ہے۔ادھرریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دورہ اور یہ گرفتاری پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے سے پولیس کیا کررہی تھی۔خیال رہے کہ جمعرات کو بی جے پی لیڈروں نے جہاں بوگتوئی گائوں کا دورہ کیا وہیں ادھیر رنجن چودھری نے بھی گائوں کا دورہ کیا۔پہلےان دونوں وفود کو راستے میں روک دیا گیا تھا مگر سخت احتجاج کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے وفود کو گائوں جانے کی اجازت دی گئی ۔کانگریس کے لیڈر گورو گوگو ئی نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میںبھی اٹھایا کہ ان کے لیڈر ادھیررنجن چودھری کو گائوں کا دورہ کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK