Inquilab Logo

تھانے میں بی جےپی اور شندے گروپ کے درمیان تلخی میں اضافہ

Updated: February 05, 2024, 10:34 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فائرنگ واردات سیٹوں کی تقسیم پر اثر انداز ہوسکتی ہے، اپوزیشن حملہ آور، فرنویس اور شندے کے استعفیٰ کا مطالبہ دہرایا۔

Chief Minister Eknath Shinde visited Mahesh Gaikwad at the hospital on Saturday night. Photo: INN
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سنیچر کی رات اسپتال پہنچ کر مہیش گائیکواڑ کی عیادت کی۔ تصویر : آئی این این

الہاس نگر کے ہل لائن پولیس اسٹیشن میں  بی جےپی کے رکن اسمبلی کے ذریعہ شندے گروپ کے سابق کارپوریٹر پر فائرنگ کے معاملے میں ایک طرف جہاں  اپوزیشن وزیراعلیٰ شندے اور وزیر داخلہ دیویندر فرنویس کے استعفیٰ کی مانگ کررہی ہے وہیں دوسری جانب اس واردات کا اثر تھانے میں دونوں  پارٹیوں کے درمیان سیٹوں  کی تقسیم پر بھی نظر آنے کا امکان ہے۔  
گنپت گائیکواڈ کے ذریعہ شندے گروپ کے لیڈر پر فائرنگ کے بعد تھانے کی اسمبلی اور لوک سبھا سیٹ پرشندے گروپ کا موقف سخت ہو سکتا ہے۔ اس بیچ اتوار کو ونچت بہوجن اگھاڑی اور عام آدمی پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی ریاست میں نظم ونسق کی صورتحال پر سوال کھڑے کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔ 
ونچت بہوج اگھاڑی کے قومی صدر پرکاش امبیڈکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں سیاست کا معیار پوری طرح نیچے آچکا ہے۔ انہوں نے بی جےپی کے ایم ایل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح غنڈہ ذہنیت کے حامل افراد کو عوام کو گھر بٹھا دینا چاہئے تب ہی جمہوری نظام برقرار رہے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK