• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بی جے پی اور آر ایس ایس نے تعلیمی نظام کو کھوکھلا کردیا ہے ‘‘

Updated: September 21, 2026, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

بی جے پی کے گڑھ اندور میں’ چھاتروں کی گونج ‘کے کامیاب انعقاد کے بعد کانگریس لیڈرجےرام رمیش کابھی حکومت پرحملہ،کہا’’ اب طلبہ کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے۔ ‘‘

Senior Congress leader and head of the Communications Department, Jairam Ramesh. Photo: INN
کانگریس کے سینئر لیڈر اورشعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے اتوار کو الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ عناصر نے تعلیمی نظام کو کھوکھلا اور بدعنوان  بناکر رکھ دیا ہے۔ پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ راہل گاندھی طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں جو احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں اور جن کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کے سینئر لیڈر اورترجمان جے رام رمیش  نے  بات لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے اس الزام کے بعد کہی ہے جو انہوں نے گزشتہ روز اندورمیںچھاتروں کی گونج پروگرام کے دوران حکومت پرلگایاتھا اور اس کے شواہد پیش کئے تھے۔جے رام رمیش نے کہا کہ یہ نظام نہیں چاہتا کہ طلبہ سوالات پوچھیں بلکہ یہ چاہتا ہے کہ اندھ بھکتوں کو نفرت پھیلانے کی پوری چھوٹ ملے۔واضح رہےکہ گزشتہ بی جےپی کے گڑھ اندور میں   راہل گاندھی کے نوجوانوں سے رابطے کا پروگرام ’چھاتروں کی گونج ‘ کا پانچواں ایڈیشن منعقدہوا تھا جس میںبڑی تعداد طلبہ شریک رہے پُر جوش طریقے سے راہل کی حمایت کی۔

اس پروگرام کے بارے میں راہل کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سیکریٹری (انچارج مواصلات) جے رام رمیش نے کہا’’کل راہل گاندھی جی نے اس سسٹم کا راز فاش کیا جو طلبہ کو دبا رہا ہے۔ یہ سسٹم کیا ہے؟ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ  ہیں جنہوں نے پورے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ تعلیم، معیشت، سیاست اور ہر ادارے پران کا قبضہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جن میں کچھ نیا کرنے کا موقع ملے ‘‘

سسٹم طلبہ سے  ڈرتا ہے

جے رام رمیش نے’ ایکس ‘پر ہندی میں اپنی پوسٹ میں کہا’’انہوں  نے تعلیمی نظام کو کھوکھلا اور بدعنوان کر دیا ہے۔ کیونکہ یہ سسٹم طلبہ سے ڈرتا ہے۔ طلبہ سوالات پوچھتے ہیں اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’اب راہل جی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، طلبہ کے دلوں سے خوف ختم ہو گیا ہے۔ ان کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے۔‘‘

پورے ملک میں محفوظ ہاسٹل کیوں نہیں بناتی حکومت: راہل

کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے طلبہ کو غیر محفوظ پیئنگ گیسٹ(پی جی) میں رہنے کی مجبوری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ستیہ نکیتن جیسے واقعات سامنے آنے کے باوجود پورے ملک میں محفوظ ہاسٹل کیوں نہیں بنائے جا رہے ہیں۔   راہل گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر ستیہ نکیتن سانحے میں اپنے بیٹے کو کھونے والے خاندان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دکھ کا ذکر کیا اور کہا اس معصوم کی کیا غلطی تھی؟

انہوں نے کہا کہ اگر اچھے اور محفوظ ہاسٹل ہوتے تو خاندانوں کو اپنے بچوں کو ایسی خطرناک جگہوں پر رکھنے کے لیے مجبور نہیں ہونا پڑتا اور اگر حفاظتی معیاروں پر صحیح طریقے سے عمل کیا جاتا تو شاید یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سسٹم کی غیر ذمہ داری اور بدعنوانی نے خوابوں سے بھری کئی زندگیاں چھین لی ہیں اور امیدوں سے بھرے کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK