Inquilab Logo Happiest Places to Work

راہل گاندھی کے سوال پر بی جے پی سخت برہم

Updated: May 24, 2025, 2:11 PM IST | New Delhi

سوالات کے اطمینان بخش جوابات دینے کے بجائے بی جے پی کے لیڈران کی جانب متنازع بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، بی جے پی کے قومی ترجمان گوروبھاٹیا نے کہا کہ’’آپ اپوزیشن لیڈر ہیں نشان پاکستان؟‘‘،کیشون نے کہا ’’راہل کا بیان بغض پر مبنی۔‘‘

Rahul Gandhi addressing an event in Delhi. Picture: INN
راہل گاندھی دہلی میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ذریعہ آپریشن سیندور پر سوال قائم کرنے پر بی جے پی نے سخت لفظی حملے شروع کردئیے ہیں۔راہل گاندھی نے ایکس پوسٹ کے ذریعہ بی جے پی حکومت سے پوچھا تھا کہ’’ آخر پاکستان کو وزیرخارجہ نے حملے کی اطلاع پیشگی کیوں دی تھی؟‘‘ راہل نے کہا تھا کہ اس سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے اور دشمن ملک کو حملے کا پہلے ہی پتہ چل گیا۔ ‘‘
 بی جےپی کے ترجمان گورو بھاٹیا نے ان سوالات کے جوابات دینے کی بجائے، اپنے ردعمل شدید لفظی حملے کئے۔ انہوںنےکہا کہ ’’راہل گاندھی کا بنیادی کام ہی ہندوستان کی مخالفت ہے، کانگریس پارٹی کی بدعنوانی کے سبب ہی ایک بھی رافیل ملک میں نہیں آیا تھا، لیکن بی جے پی کی حکومت نے رافیل کو بھارت لاکر دکھایا۔‘‘
 گورو بھاٹیا نے کہا کہ’’ملک راہل گاندھی سے سوال پوچھ رہا ہے کہ آپ ملک کے وزیراعظم سے اختلاف رکھتے ہیں، ٹھیک ہے۔ لیکن وزیراعظم کے لئے تو تڑاخ کی زبان کا استعمال کرنا اور ان بیانات کو پاکستان سے حمایت ملنا، کانگریس کے لیڈران کے بیانات کا ذکر پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہونا اور ہندوستان کو بدنا م کرنے کیلئےاختلاف کرناتشویشناک ہے۔ راہل گاندھی آپ کیجئے کہ آپ کس طرف ہیں؟ آپ بھارت کے اپوزیشن لیڈر ہیں یا پاکستان کے نشان پاکستان ہیں؟گورو بھاٹیا نے یہ بھی الزام لگای کہ آپریشن سیندور سے پہلے کانگریس لیڈر اجئے رائے نے رافیل کا کارٹون دکھاکر اس کا مذاق اڑایا تھا۔
 بی جے پی نے کہا کہ جنگ کی صورتحال کےمتعلق پوچھے جانے پر ایئر مارشل اے کے بھارتی نے درست جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنگ میں اس سوال کا  جواب دینا سمجھداری نہیں ہے۔ اسکے  باوجود راہل گاندھی لگاتار سوال پوچھ رہے ہیں کہ ہندوستانی فضائیہ کے کتنے طیارے مار گرائے گئے۔ راہل نے یہ بھی پوچھا کہ پاکستان کو آپریشن سیندورکے بارے میں پہلے کیوں بتایا گیا، دراصل وزیرخارجہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس وزیرخارجہ  جئے شنکر کہتےہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ہم نے آپریشن کی شروعات میں ہی پاکستان کو بتادیا تھا کہ ہم ان کے یہاں جاری  دہشت گردی کے اڈوں پر حملہ کررہے ہیں۔ حالانکہ وزارت خارجہ کے سیکریٹری نے کہا کہ جئے شنکر کے اس بس بیان کو غلط طریقے سے سمجھا گیا ہے۔ 
 راہل گاندھی کے سوالات پر بی جے پی کے ایک دوسرے قومی ترجمان کیشون نے کہا کہ راہل کا بیان بغض اور بے ایمانی ہے۔ کیشون نے کہا کہ ’’جب ملک کے نمائندے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر اتحاد کا مظاہرہ کررہےہیں تب راہل گاندھی مخالفت کرکے سیکوریٹی فورسیز اور وزارت خارجہ کی محنت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی سیکوریٹی ایجنسیوں اور وزارت خارجہ نے ’آپریشن سیندور‘ سے متعلقہ سبھی حقائق کو عمومی طور پر پیش کیا ہے، پھر بھی راہل گاندھی شبہ پیداکررہے ہیں۔ ان کی ایکس پوسٹ صرف جھوٹ اور منفی تاثر پھیلانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK