Inquilab Logo

بی جے پی قومی پرچم چین سے درآمد کر رہی ہے :  نانا پٹولے

Updated: August 11, 2022, 9:16 AM IST | Mumbai

بلڈانہ ضلع میںآزادی گورو پدایاترا کے دوران کانگریس لیڈر کا زعفرانی پارٹی پر حملہ ،آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی ریاست گیر مہم

On Wednesday, Azadi Guru Padyatra was taken out under the leadership of Nana Patole in Baldana district while the Yatra was organized in Dhulia under the patronage of Congress Dohan Bhavan leader Bala Saheb Thorat.
بدھ کو بلڈانہ ضلع میں نانا پٹولے کی قیادت میں آزادی گورو پدیاترا نکالی گئی جبکہ کانگریس کے دوھان بھون کے لیڈر بالا صاحب تھورات کی سرپرستی میں دھولیہ میں اس یاترا کا اہتمام کیا گیا

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے الزام لگایا ہے کہ  ’ہر گھر ترنگا ‘ مہم کیلئے بی جےپی  چین سے ترنگا جھنڈے منگوا رہی ہے۔ حالانکہ چین نے ہندوستانی  پر حملہ کر کے کئی فوجیوں کو شہید کیا ہے اس کے باوجود بی جےپی اس کے ساتھ لین دین کا معاملہ کررہی ہے،یہ افسوسناک ہے اور مجاہدین آزادی اور ترنگے پرچم کی توہین ہے۔  ملک کی آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست کے تمام اضلاع میں ’آزادی گورو یاترا ‘کا اہتمام کرنے  کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت بدھ کو بلڈانہ ضلع میں نانا پٹولے کی قیادت میں آزادی گورو پدیاترا نکالی گئی جبکہ کانگریس کے دوھان بھون کے لیڈر بالا صاحب تھورات کی سرپرستی میں دھولیہ میں اس یاترا کا اہتمام کیا گیا۔
 اس موقع پر نانا پٹولے نے کہا’’جابر برطانوی راج کو ہٹانے کے لئے طویل جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ ملک کانگریس کے جھنڈے تلے متحد  ہواتھا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا کانگریسی خیال نے  اس ملک کو آزادی دلائی ہے۔‘‘
  انہوںنے کہا کہ جن لوگوں نے آزادی کی اس جدوجہد میں کچھ حصہ نہیں لیا وہ آج ہر گھر ترنگا مہم کے نام پر تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔  اس موقع پر راجیش اکڈے، ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق ایم ایل اے راہل بوندرے کے ساتھ کانگریس کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
 نانا پٹولے نے مزید کہا کہ جب ملک آزاد ہوا تو ملک میں ایک سوئی تک نہیں بنائی گئی تھی لیکن پنڈت جواہر لال نہرو کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان ترقی کی منزلوں پر پہنچا اور ہندوستان کو دنیا میں ایک مقام حاصل ہوا۔ اندرا گاندھی، راجیو  گاندھی نے ہندوستان کو کامیابی  کے راستے پر آگے بڑھایا ۔ پی وی نرسمہا راؤ، ڈاکٹر منموہن سنگھ  نے ہندوستان کو ایک طاقتور ملک کے طور پر کھڑا کیا کیونکہ منموہن سنگھ نے بھی ملک میں مختلف ترقیاتی اسکیمیں نافذ کیں۔ اندراجی اور راجیو جی نے ملک کے لیے قربانیاں دیں لیکن مرکز میں برسراقتدار آج کی بی جے پی حکومت ان عوامی کمپنیوں کو بیچ رہی ہے جو ملک کی شان ہیں، جنہیں کانگریس حکومت نے عروج بخشا تھا۔ اگنی پتھ جیسی اسکیم لا کر نوجوانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ گروسری کی اشیاء پر بھی جی ایس ٹی لگا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔چین ہماری سرحدوں پر تجاوزات کر رہا ہے لیکن۵۶؍ انچ کے سینے والے وزیراعظم اس پر بات نہیں کر رہے۔ اس کے برعکس اس طرف توجہ دی جارہی ہے کہ چین سے ترنگا جھنڈے درآمد کرکے انہیں مالی فوائد کیسے حاصل ہوں گے۔ 
  انہوںنے کہاکہ ’’بی جے پی جھوٹ بول کر اقتدار میں آئی ہے، اس نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں۔ ‘‘پٹولے نے کہا کہ اس پد یاترا کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کرکے بی جے پی کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کا کام کیا جائے گا۔سابق وزیر بالاصاحب تھورات نے دھولیہ اور جلگاؤں اضلاع میں آزادی گورو پدایاترا میں حصہ لیا۔انہوں نے دھولیہ ضلع کے کرانتی بھومی کاپڑنےمیں سینئر آزادی پسندوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر  مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور دھولیہ دیہی کے لیڈر کنال پاٹل، ڈاکٹر سدھیر تامبے، ضلع صدر شامکانت سنیر اور کانگریس کے کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر بالاصاحب تھورات نے  بھی خطاب کیا ۔نانا پٹولے ۱۱؍ اگست کو اورنگ آباد شہر اور ضلع میں پدا یاترا کریں گے ۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK