Inquilab Logo

پامیلا گوسوامی منشیات کیس میں بی جے پی لیڈرراکیش سنگھکو گرفتار کرلیا گیا

Updated: February 25, 2021, 11:26 AM IST | Agency | Kolkata

حال ہی میں نشیلی اشیا ء کوکین کے ساتھ گرفتار ہونے والی بی جے پی کی یوتھ ونگ کی لیڈرپامیلا گوسوامی نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈر اور کیلاش وجے ورگیہ کے دست راست راکیش سنگھ پر انہیں پھنسانے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد بنگال پولیس نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے راکیش سنگھ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ نہیں پہنچے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

Rakesh Singh - Pic : INN
راکیش سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

حال ہی میں نشیلی اشیا ء کوکین کے ساتھ گرفتار ہونے والی  بی جے پی کی یوتھ ونگ کی  لیڈرپامیلا گوسوامی نے اپنی ہی پارٹی کے  لیڈر اور کیلاش وجے ورگیہ کے دست راست راکیش سنگھ پر انہیں پھنسانے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد بنگال پولیس نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے راکیش سنگھ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ نہیں پہنچے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔  انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے  راکیش سنگھ کو یکم مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ۔پولیس نے راکیش سنگھ کو بردوان ضلع کے گالسی علاقے سے گرفتار کیا۔ کولکاتا پولیس کی ایک ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کے لئے گالسی پولیس اسٹیشن پہنچی تھی  جہاں انہیں رکھا گیا تھا ۔ اس سے قبل کولکاتا پولیس کی اینٹی نارکوٹکس ٹیم اور خفیہ محکمہ نے راکیش سنگھ کے گھر پر  تلاشی مہم بھی چلائی۔ سرچ آپریشن کے بعد کولکاتا پولیس کے خفیہ محکمہ نے راکیش سنگھ کے دونوں بیٹوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
  دراصل راکیش سنگھ کا ایک بیٹا میڈیا اہلکاروں سے گفتگوکرنے کے لئے  باہر آگیا تھا جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ادھر راکیش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ یہ معاملہ سیاست کا ہے، ان کا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK