• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی وزیراعظم کےحلقے کی سیٹیں ہار گئی!

Updated: October 29, 2026, 9:40 AM IST | Abdullah Arshad | Luckhnow

یوپی کے ایم ایل سی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کا بہتر مظاہرہ ، بی جے پی تمام سیٹیں جیتنے کےدعوے کے باوجود صرف ۶؍ سیٹیں ہی جیت سکی۔

The counting of ballot papers was underway at the counting center in Gorakhpur. This constituency is part of Chief Minister Yogi Adityanath’s parliamentary constituency. Photo: INN
گورکھپور کے گنتی مرکز پر بیلٹ پیپرس کی گنتی جاری تھی ۔ یہ حلقہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقے کا حصہ ہے۔ تصویر: آئی این این

اتر پردیش قانون ساز کونسل گریجویٹ اور اساتذہ کے الیکشن کی گنتی کاکام بدھ کو بھی جاری رہا ۔ شام تک الیکشن کمیشن کی جانب سے ۹ ؍ سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں۶؍ سیٹوںپر بی جے پی اور تین پر سماجوادی پارٹی کوکامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن ان تین سیٹوں میں سے  ایک  وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی کی  ہے جبکہ اسی حلقے کی دوسری سیٹ پر بھی سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ اگر یہ سیٹ بھی بی جے پی ہار جاتی ہے جس کا قوی امکان ہے تو یہ بی جے پی  ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم مودی دونوں کےلئے بہت بڑا جھٹکا ہو گا ۔ یہ سیٹیں بی جے پی کے لئے وقار کا مسئلہ ہیں کیوں کہ یہاں سے وزیر اعظم مودی الیکشن لڑتے ہیں،  اور اگربی جے پی یہیں سے ہار جاتی ہے تو پورے ملک میں اس کا بہت واضح پیغام جائےگا۔ ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کی ساکھ اور وقار میں مزید اضافہ ہو گا کیوںکہ وہ بی جے پی کو اس کے مضبوط گڑھ  میں ہی پٹخنی دینے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ 

ان دونوں سیٹوں کے علاوہ لکھنؤ گریجویٹ  سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار آگے بتائے جارہے ہیں  ۔فی الحال ان دونوں سیٹوں  کے نتائج کا اعلان خبر لکھے جانے تک نہیں ہو سکا ہے ۔ یاد رہے کہ اترپردیش میں ایم ایل سی کی ۱۱؍سیٹوں پر ہونے والے الیکشن میں بی جےپی کو ۶؍ اور سماجوادی پارٹی کو تین پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق اساتذہ زمرہ میں  شامل میرٹھ ، بریلی ، گورکھپور اور لکھنؤ کی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ وارانسی اور آگرہ سیٹ سماجوادی پارٹی کے حصہ میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حالیہ برسوں میں سرکاری سطح پرسبزی خور بنیاد پرستی کا عروج

گریجویٹ زمرے میں میرٹھ اور آگرہ کی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جھانسی اور پریاگ راج سیٹ پر سماجوادی پارٹی کی جیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح سے اب تک ۹ سیٹوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔  چیف الیکشن افسر کے مطابق میرٹھ کی اساتذہ سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار شری چند نےسماجوادی پارٹی کے ڈاکٹر نتن کمار تومر کو شکست دی جبکہ گریجویٹ سیٹ پر بی جے پی کے  دنیش کمار گوئل اور سماجوادی پارٹی کے پرمیندر سنگھ بھاٹی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دنیش کمار گوئل کا میاب رہے۔ آگرہ اساتذہ زمرے کی سیٹ پر پولنگ کے دوران مذہب تبدیل کرنےکی دھمکی دینے والے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر آکاش اگروال نے بی جے پی کے ہری کشور تیواری اور گریجویٹ زمرے کی سیٹ پر بی جے پی کے ڈاکٹر مانویندر پرتاپ سنگھ عرف گرو جی نے سماجوادی  پارٹی کے ششانک یادو کو شکست دی۔ 

 مقابلہ کہاں کہاں ہو رہا ہے ؟
وزیر اعلیٰ کے حلقے گورکھپور اساتذہ سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار دھرو کمار ترپاٹھی نے آزاد امیدوار راجیو یادو ، لکھنؤ اساتذہ سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار امیش دویدی نے سماجوادی پارٹی کے سشیل کمار پٹیل کو شکست دی۔ بریلی- مرادآباد اساتذہ سیٹ سے بی جے پی کے ڈاکٹر ہری سنگھ ڈھلوں نے سماجوادی کے دانش اختر کو شکست دی۔ پریاگ راج- جھانسی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے مان سنگھ یادو نے بی جے پی کے اشوک کمار راٹھور کو شکست دے کر سیٹ پر قبضہ کیا  ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK