• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلوڑمیں بی جے پی کا شیوسیناشندے کیخلاف احتجاج

Updated: October 20, 2025, 10:30 PM IST | Aurangabad

بی جے پی کی مقامی اکائی نے مہایوتی کی اپنی حلیف پارٹی شیوسینا (شندے ) کے رکن اسمبلی عبدالستار پر ووٹر لسٹ میں ہیراپھیری کا الزام عائد کیا،ریاست بھر میں اس طرح کی شکایتیں اب تک اپوزیشن کی پارٹیاں ہی کررہی تھیں ، اب برسراقتدار اتحادسے بھی آواز اٹھنے لگی

Local BJP leaders and workers protesting against State Minister Abdul Sattar
ریاستی وزیرعبدالستار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے مقامی لیڈاور کارکنان

اب تک اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں ہی انتخابی دھاندلیوں اور ووٹرلسٹ گڑبڑیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں، تاہم اب مہایوتی کے حلیفوں میں بھی اس معاملے پر آواز اٹھنے لگی ہے۔ اس معاملے میں سلوڑ میں مہایوتی کی دو حلیف پارٹیوں( بی جے پی اور شیوسینا شندے) کے درمیان بھی اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ سِلّوڑمیونسپل کونسل کے انتخابی حلقے میں ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے ریاستی وزیر اور شیوسینا شندے گروپ کے مقامی ایم ایل اے عبدالستار کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور بھوک ہڑتال کی ہے۔
 حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق سلوڑ بی جے پی یونٹ کا الزام ہے کہ ریاستی وزیر عبدالستار کے دباؤ میں آکر ووٹر لسٹ میں ہزاروں جعلی نام شامل کئے گئے ہیں۔ سلوڑ میونسپل کاؤنسل کے  وارڈ نمبر ۴؍ میں ایسے تقریباً ایک ہزار افراد کے نام درج ہیں جو وہاں رہتے ہی نہیں۔ اسی طرح وارڈ نمبر۸؍ میں جہاں صرف ۴؍ گھر ہیں، وہاں۹۵۰؍ووٹروں کے نام درج کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ، ٹیچرز کالونی میں رہنے والے تقریباً ۲۰۰؍  سے ۲۵۰؍ شہریوں کے نام دوسرے علاقوں  میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔بی جے پی کے مقامی لیڈران نے ایم ایل اے عبدالستار پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے انتخاب میں وہ مرنے والے افراد کے نام پر ڈالے گئے جعلی ووٹوں سے جیتے تھے۔  مظاہرے میں شامل بی جے پی کے کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا’’مرے ہوئے انسانوں کے ووٹ سے جیتنے والا ایم ایل اے، وہ ہے عبدالستار!‘‘احتجاج کے دوران بی جے پی مقامی یونٹ کے ذمہ داروں نے کئی مطالبات کئے ۔ جن میں سب سے پہلا مطالبہ یہ کیا گیا کہ ووٹر لسٹ سے تمام جعلی ناموں کو فوری طور پر خارج کیا جائے۔دوسرا مطالبہ یہ اس الزام کے تحت کیا گیا کہسلوڑ میونسپل کونسل میں گزشتہ۲۰؍ سے۲۵؍ سال سے عبدالستار کا دباؤ رہا ہے، اس لئے یہاں ایک آئی اے ایس درجے کا غیر جانب دار افسر تعینات کیا جائے۔میونسپل الیکشن کے لئے تمام انتخابی کارروائی اسی افسر کی نگرانی میں مکمل کی جائے۔ مظاہرین کہا کہ اگرچہ عبدالستار اتحادی پارٹی سے وابستہ ہیں، مگر ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

aurangabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK