Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی کو’ون نیشن، ون پولیٹکل پارٹی‘چاہیے،یہ آمریت قائم کرنے کی سازش :ہرش وردھن سپکال

Updated: July 13, 2026, 10:12 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

بی جے پی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جمہوری طریقے سے منتخب حکومتوں کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کو کمزور کرکے ملک میں آمریت قائم کرنے کی کوشش ہے۔

Harshvardhan Sapkal.Photo:INN
ہرش وردھن سپکال۔ تصویر:آئی این این
’’بی جے پی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جمہوری طریقے سے منتخب حکومتوں کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کو کمزور کرکے ملک میں آمریت قائم کرنے کی کوشش ہے۔ بی جے پی کا اصل ایجنڈا ’ون نیشن، ون پولیٹکل پارٹی‘ ہے اور وہ ملک میں سنگل پارٹی سسٹم قائم کرنا چاہتی ہے۔‘‘ یہ الزام مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے عائد کیا۔مہاتما جیوتی با پھلے کے ۲۰۰؍ یومِ پیدائش کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ضلع وردھا کے اروی میں منعقدہ ’مہا بہوجن کارکن کنونشن‘ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہاتما پھلے کے مساوات، تعلیم، ستیہ شودھن اور سماجی انصاف کے نظریات کو پورے مہاراشٹر میں عام کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال، کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر وجئے وڈیٹی وار، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور رکن پارلیمنٹ چندرکانت ہنڈورے، سابق وزیر یشومتی ٹھاکر، پردیش کانگریس کے نائب صدر کشور کانہیرے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے او بی سی شعبہ کے نائب صدر بھانوداس مالی، اننت مہوڈ، سنیل کولہے سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کے عہدیداران، کارکنان اور شہری موجود تھے۔اپنے صدارتی خطاب میں  سپکال نے کہا کہ مہاتما پھلے نے تعلیم کے ذریعے بہوجن سماج کو خود اعتمادی عطا کی۔ ساوتری بائی پھلے کے تعاون سے انہوں نے خواتین کی تعلیم کی بنیاد رکھی، کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقات کے انصاف کے لیے جدوجہد کی اور سچائی کا راستہ دکھایا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو مہاراج، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، مہاتما گاندھی، راشٹرسنت تکڈوجی مہاراج اور سنت گاڈگے بابا کے افکار کے ساتھ مہاتما پھلے کے نظریات کو جوڑتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس ریاست بھر میں پورے سال بیداری مہم چلائے گی۔
 
 
وجئے وڈیٹیوار نے کہا کہ آج آئین، سماجی انصاف اور بہوجن سماج کے حقوق خطرے میں ہیں۔ مہاتما پھلے، ساوتری بائی پھلے، راجرشی شاہو مہاراج اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کی بنیاد پر معاشرے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اقتدار کے تحفظ میں بعض نام نہاد بابا اندھی عقیدت کو فروغ دے رہے ہیں۔ سیاسی فائدے کے لیے سماجی نابرابری کو بڑھایا جا رہا ہے۔ کسانوں کے مسائل، بے روزگاری اور مہنگائی آج سب سے سنگین مسائل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK