Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی سے ساز باز رکھنے والی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے گا :راہل گاندھی

Updated: March 08, 2025, 11:06 PM IST | Ahmedabad

گجرات دورے پر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات میں اعلان کیا

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ متعدد ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن میں پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں اور مقامی انتخابی امیدواروں کے ساتھ تفصیلی گفتگو شامل  ہے۔ اس دوران انہوں نے بالکل دوٹوک انداز میں کہا کہ گجرات کانگریس میں موجود ایسی کالی بھیڑیں جو بی جے پی سے ساز باز رکھتی ہیں انہیں نکال باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کم از کم ۳۰؍ سے ۴۰؍ لیڈران ہوں گے جو بی جے پی سے ساز باز کررہے ہیں۔ انہیں باہر کا راستہ دکھانا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ گجرات میں پارٹی کی تنظیمی حالت خراب ہے، لیڈر شپ کا فقدان ہے لیکن ہم دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔ 
 پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے  راہل نے کہا کہ گجرات کانگریس میں ۲؍ طرح کے لوگ ہیں۔ ایک جو عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کے لیے لڑتے ہیں اور جن کے دل میں کانگریس کا نظریہ ہے۔ دوسرے وہ ہیں جو عوام سے کٹے ہوئے ہیں، عوام سے دور بیٹھتے ہیں، عوام کی عزت نہیں کرتے ہیں اور اس میں نصف سے زائد بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔  جب تک ہم ان دونوں گروپ کو الگ نہیں کریں گے، تب تک گجرات کے لوگ ہم پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ ان لوگوں کو باہر کا  راستہ دکھانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK