نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف آخری ۲؍ون ڈے میچوں کے لیے بغیر بین الاقوامی تجربے کے تیز گیند باز بریٹ رینڈل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ۳۱؍ سالہ رینڈل سینٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے کھیلتے ہیں ۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 5:00 PM IST | Mumbai
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف آخری ۲؍ون ڈے میچوں کے لیے بغیر بین الاقوامی تجربے کے تیز گیند باز بریٹ رینڈل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ۳۱؍ سالہ رینڈل سینٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے کھیلتے ہیں ۔
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف آخری ۲؍ون ڈے میچوں کے لیے بغیر بین الاقوامی تجربے کے تیز گیند باز بریٹ رینڈل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ۳۱؍ سالہ رینڈل سینٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے کھیلتے ہیں اور انہوں نے ۵۵؍ لسٹ اے میچوں میں ۷۲ء۲۲؍ کے اوسط سے ۱۰۰؍ وکٹ حاصل کیے ہیں۔ ۵؍ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے اور منگل کو تیسرا ون ڈے بارش کی نذر ہونے کے بعد وہ ۰۔۲؍ سے پیچھے ہے۔ چوتھا اور پانچواں میچ جمعہ اور اتوار کو ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کے لیے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی، کیونکہ کئی کھلاڑی ۱۹؍ نومبر سے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ڈیرل مچل، گلین فلپس اور ٹیسٹ کپتان ٹام لیتھم جیسے کھلاڑی پہلے ہی ویلنگٹن پہنچ چکے ہیں۔ جلد ہی میٹ ہنری اور کائل جیمیسن بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:مالدیپ: اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر مستقل پابندی کی تیاری
اس سے آل راؤنڈر جوش کلارکسن کے لیے جگہ بن گئی ہے، جو ہندوستان کے خلاف پانچویں ون ڈے میں کھیلنے کی دعویداری پیش کریں گے۔ انہوں نے آخری بار اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کے لیے ۵۰؍ اوور کا میچ کھیلا تھا، لیکن حالیہ دنوں میں ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ حال ہی میں فورڈ ٹرافی میں انہوں نے ۵؍ وکٹ بھی حاصل کیے تھے۔ فن ایلن ستمبر ۲۰۲۳ء کے بعد اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ کوچ نے ان کے لیے درمیانی بلے بازی کے درجے میں جارحانہ بلے باز کا نیا رول دینے پر غور کیا ہے۔
رینڈل نے اس سال کا آغاز شاندار انداز میں کیا تھا۔ انہوں نے ۵؍ گیندوں پر ۵؍ وکٹ حاصل کیے تھے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایسا کرنے والے پہلے گیند باز بن گئے تھے۔ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نیوزی لینڈ اے کے لیے کھیلا۔ ان کا حالیہ محدود اوورز کا میچ کافی زیادہ رنوں والا مقابلہ تھا، جس میں ۴۰۱؍ اور ۳۴۱؍ رن بنے تھے۔ اس میچ میں انہوں نے ۷۶؍ رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا۔ جنوری ۲۰۱۷ء میں شروع ہوئے اپنے لسٹ اے کریر میں ان کا اکانومی ریٹ ۱۴ء۵؍ہے اور انہوں نے ۴؍ مرتبہ ایک اننگز میں ۵؍وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم’’گن ماسٹر جی ۹‘‘ میں اپارشکتی کھرانہ خونخوار ویلن بنے
چوتھے ون ڈے میچ سے ایک دن قبل رینڈل نے کہاکہ سچ کہوں تو یہ یقین سے بالاتر لگ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں بڑے ہوتے ہوئے اور کرکٹ کھیلتے ہوئے آپ اس مقام تک پہنچنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اس لیے یہاں موجود ہونا میرے لیے بہت خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک میری کوچ روب والٹر سے بات نہیں ہوئی ہے۔ اگر مجھے میدان میں اترنے کا موقع ملتا ہے تو میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر بہت خوش ہوں گا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بھی مجھے کھلاڑیوں کی مدد کرکے خوشی ہوگی اور امید ہے کہ کل ہم حریف ٹیم کو آل آؤٹ کر پائیں گے۔
مجھے اپنی درست گیند بازی پر بھروسہ ہے۔ میں گیند سے کچھ الگ کرنے اور پچ یا ہوا سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کے ہم سبھی کھلاڑیوں کی طرح میں بھی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیل رہا ہوں اور ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ چوتھے ون ڈے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم: مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، کرسچین کلارک، جیکب ڈفی، میٹ فشر، ڈین فاکس کرافٹ، مچ ہے (وکٹ کیپر)، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، نک کیلی، بریٹ رینڈل، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر) اور ول ینگ۔
پانچویں ون ڈے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم: مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، کرسچین کلارک، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، میٹ فشر، ڈین فاکس کرافٹ، مچ ہے (وکٹ کیپر)، نک کیلی، بریٹ رینڈل، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ۔