رضوان اللہ کی شاندار گیندبازی اور عثمان خان و حیات خان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی مردوں کے انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں جگہ بنالی۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 7:06 PM IST | New Delhi
رضوان اللہ کی شاندار گیندبازی اور عثمان خان و حیات خان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی مردوں کے انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں جگہ بنالی۔
رضوان اللہ کی شاندار گیندبازی اور عثمان خان و حیات خان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی مردوں کے انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان نے ۱۳۹؍ رنز کا معمولی ہدف محض۵ء۲۱؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۴۱؍ رنز بناکر حاصل کرلیا۔ اس طرح اس نے ۱۶۹؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جیت کی بنیاد اس کے گیندبازوں نے رکھی، جنہوں نے بنگلہ دیش کو۴ء۳۱؍ اوور میں محض ۱۳۸؍ رنز پر سمیٹ دیا۔ رضوان اللہ نے آٹھ اوور میں ۳۰؍رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے اور بنگلہ دیش کے مڈل اور لوئر آرڈر کو تہس نہس کردیا۔
یہ بھی پڑھئے:راون کے بغیر رام کا تصور ممکن نہیں:رام گوپال ورما
بنگلہ دیش کی جانب سے عبداللہ نے ۴۵؍ گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۵۰؍رنز بناکر مزاحمت کی۔ ابتدائی دو وکٹ گرنے کے بعد انہوں نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ۹۸؍ رنز کے مجموعی اسکور پر ان کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلہ دیش کی اننگز ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔ رقیب الحسن نے ۳۹؍ گیندوں پر ۲۶؍ رنز، الرفی نے ۲۲؍ گیندوں پر ۲۰؍ رنز اور کپتان و وکٹ کیپر محمد فرید حسن فیصل نے ۱۷؍رنز بنائے۔محمد صیام نے ۲۹؍ رنز دے کر دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Flawless is the word to describe this Pakistan side. They haven`t put a foot wrong throughout the tournament and will now look to cap off a dominant campaign by adding another piece of silverware in two days` time 🇵🇰🙌 #DPWorldMensU19AsiaCup2026 #ACC https://t.co/zpXezLCTTH
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) November 12, 2026
ایک وقت بنگلہ دیش کا اسکور تین وکٹ پر ۶۸؍ رنز تھا، لیکن اس کے بعد ٹیم نے محض ۷۰؍ رنز کے اندر اپنے آخری سات وکٹ گنوا دیے اور پوری ٹیم ۱۳۸؍ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز حیات خان اور عثمان خان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی گیندبازی کو بے اثر کردیا۔ حیات نے ۷۲؍ گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۶۹؍رنز بنائے، جبکہ عثمان ۵۴؍ گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۶۴؍ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھئے:آخری ۲؍ ون ڈے میچوں کے لیے بریٹ رینڈل نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل
دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے ۱۲۳؍ رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی جیت تقریباً یقینی بنادی۔ بنگلہ دیش کو دسویں اوور میں شراکت توڑنے کا موقع ملا، جب حیات نے ایس کے ظریف صیام کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا، لیکن فیلڈر مشکل کیچ پکڑنے میں ناکام رہا۔ حیات نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ۱۶؍ویں اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ عثمان نے ۱۹؍ویں اوور میں نصف سنچری بنائی اور باؤنڈریز کے ذریعے رنوں کی رفتار برقرار رکھی۔حیات کی اننگز ۱۲۳؍ رنز کے مجموعی اسکور پر ختم ہوئی، جب ۲۱؍ویں اوور میں روبیع الحسن انیک کی گیند پر فرید حسن فیصل نے ان کا کیچ لیا۔ تاہم، اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ عبدالقادر نے عثمان کا ساتھ دیا اور پانچ گیندوں پر آٹھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے ۵ء۲۱؍ اوور میں ہدف حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی، جبکہ بنگلہ دیش کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔