Inquilab Logo

آج رات ٹرانس ہاربرلائن اورکل ویسٹرن ریلوے میں بلاک، ٹرینیں متاثرہوں گی

Updated: December 16, 2023, 8:39 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پنویل اور تھانے کے درمیان ٹرینیں شب میں ۱۰؍ بجے سے بندرہیں گی ۔ ماہم اور سانتاکروز کے درمیان اتوار کو جمبوبلاک ۔ اتوار کو ہی سینٹرل ریلوے میں بلاک کے دوران فاسٹ ٹرینیںکلوا ، ممبرا اور دیوا اسٹیشنوں پر بھی رکیں گی۔

Passengers may face problems due to block on both lines on Sunday. Photo: INN
اتوار کودونوں لائنوں پربلاک کی وجہ سے مسافروں کو دشواریاں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

تھانے میں روڈ اوور بریج کی تعمیر کیلئے گرڈر بچھانے کی خاطر سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میں پانچویں اور چھٹی لائن اور ٹرانس ہاربر لائن پر ۵؍ گھنٹے کا بلاک رہے گا۔اس کی وجہ سے ۲۳؍ طویل مسافتی ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل واقع ہوگا۔ بلاک کے دوران ٹرانس ہاربر لائن کی ٹرینیں‌ بند‌ رہیں گی۔ یہ بلاک رات ۱۰؍بجکر ۱۰؍ منٹ سے ۳؍بجکر ۴۰؍ منٹ تک اور۵؍بجکر ۳۰؍ منٹ تک رہے گا۔ 
ٹرانس ہاربرلائن پررات۹؍بجکر ۵۲؍منٹ پرآخری ٹرین 
تھانے میں روڈ اووربریج کی تعمیر کیلئے گرڈر بچھانے کی خاطر بلاک شروع ہونے سے قبل ٹرانس ہاربر لائن پر تھانے سے پنویل کیلئے آخری لوکل ٹرین ۹؍ بجکر ۵۲؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور پنویل سے تھانے کے درمیان آخری لوکل ٹرین ۹؍ بجکر ۵۱؍منٹ پر روانہ ہوگی۔ اس کے بعد کوئی ٹرین بلاک ختم ہونے تک روانہ نہیں ہوگی۔
میل اور ایکسپریس ٹرینیںجن کے روٹ بدلے گئے
بلاک کے دوران کچھ میل اورایکسپریس ٹرینوں کے روٹ بدلے گئے ہیں۔ بلاک کےدوران پانچویں اورچھٹی لائن سے گزرنے والی اَپ ٹرینیں کچھ اس طرح ہیں:  ۱۱۰۷۲؍ کامیانی ایکسپریس ، ۱۱۱۰۰؍ مڈگاؤں- ایل ٹی ٹی ایکسپریس ، ۱۲۰۵۲؍سی ایس ایم ٹی - جن شتابدی ایکسپریس ، ۱۱۰۸۲؍ گورکھپور- ایل ٹی ٹی ایکسپریس، ۲۲۱۲۰؍  سی ایس ایم ٹی -تیجس ایکسپریس ، ۲۲۵۳۷؍ کشی نگر ایکسپریس ، ۱۱۰۶۲؍ جے نگر- ایل ٹی ٹی ایکسپریس ، ۱۱۰۲۰؍ کورناک ایکسپریس، ۱۸۰۳۰؍ شالیمار  ایل ٹی ٹی ایکسپریس ، ۱۸۵۱۹؍ وشاکھا پٹنم -ایل ٹی ٹی ایکسپریس ، ۱۲۱۳۴؍ منگلوروجنکشن - سی ایس ایم ٹی سپرفاسٹ ایکسپریس۔ 
ڈاؤن سمت میں جن ٹرینوں کے روٹ میںجزوی تبدیلی کی گئی ہے، وہ کچھ اس طرح ہیں:  ۱۸۰۲۹؍ایل ٹی ٹی  شالیمار ایکسپریس ، ۱۱۰۱۳؍ ایل ٹی ٹی- کوئمبتور ایکسپریس، ۱۲۱۶۷؍ ایل ٹی ٹی -بنارس ایکسپریس، ۱۲۲۱۹؍ سکندرآباد دورنتوایکسپریس ، ۱۲۱۴۱؍پاٹلی پتر ایکسپریس ، ۱۲۸۱۱؍ ہٹیا ایکسپریس ، ۲۲۵۳۸؍ کشی نگر ایکسپریس ، ۱۱۰۹۹؍ ایل ٹی ٹی -مڈگاؤں ایکسپریس۔
 اسی طرح پنویل ڈاؤن فاسٹ لائن پرچلائی جانے والی ٹرینیں دادر اوردیوا اسٹیشن کے درمیا ن فاسٹ لائن پر چلائی جائیںگی۔ ان میں ۱۲۱۳۳؍ منگلورو ایکسپریس ، ۲۰۱۱۱؍کوکن کنیا ایکسپریس اور ۱۱۰۰۳؍  طُطاری ایکسپریس شامل ہیں۔ یہ تمام ٹرینیں اپنے آخری اسٹیشن پرمقررہ وقت سے ۱۵؍منٹ سے نصف گھنٹے تاخیر سےپہنچیں گی۔
اتوار کوسینٹرل ریلوے میں بھی بلاک 
اتوار کے دن حسب سابق مرمت کے کاموں کیلئے  تھانے اور کلیان اپ اور ڈاؤن فاسٹ لائنوں پرصبح ۱۱؍بجے سے سہ پہر ۳؍بجے تک بلاک رہے گا۔ اس دوران فاسٹ لائن کی ٹرینیںدھیمی رفتار ٹرینوں والی پٹری سے گزاری جائیں گی۔ بلاک کے دوران سی ایس ایم ٹی سے صبح ۹؍بجکر ۵۷؍ منٹ سے دوپہر ایک بجکر ۵۰؍منٹ تک چھوٹنے والی ڈاؤن لائن کی فاسٹ اورسیمی فاسٹ ٹرینوں کو تھانے اور کلیان اسٹیشنوں کےدرمیان سلولائن پر موڑ  دیا جائے گا۔ یہ ٹرینیں اپنے مقررہ اسٹیشنوں کے علاوہ کلوا ، ممبرا اور دیوا اسٹیشنوں پر بھی رکیںگی اور ۱۰؍تا ۱۵؍منٹ تاخیر سےآخری اسٹیشن پہنچیں گی۔
اسی طرح اپ فاسٹ لائن کی ٹرینیں بھی ۱۰؍بجکر ۳۹؍ منٹ سے دوپہر۲؍بجکر ۵۸؍منٹ تک کلیان سے سی ایس ایم ٹی کیلئے روانہ ہونے والی اپ فاسٹ لائن کی ٹرینیں بھی اپنے مقررہ اسٹیشنوں کےعلاوہ ممبرا ،دیوا اورکلوا اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ اس کےبعد ملنڈ میںدوبارہ اپ فاسٹ لائن پرموڑ دی جائیںگی۔ اپ فاسٹ لائن کی ٹرینیں بھی ۱۰؍تا ۱۵؍منٹ تاخیر سے چلائی جائیںگی۔
ویسٹرن ریلوے میں جمبو بلاک 
ویسٹرن ریلوے میںماہم ا ورسانتاکروز کے درمیان اپ اورڈاؤن فاسٹ لائنوں پراتوار(کل) کو صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر۳؍ بجے تک جمبو میگا بلاک رہے گا۔ بلاک کے اوقات میں فاسٹ لائن کی ٹرینوں کو دھیمی رفتار والی لائنوں سے گزارا جائے گا۔ اس دوران کچھ ٹرینیں رد کردی گئی ہیں۔ 
اتوار کو ہاربرلائن اورٹرانس ہاربرلائن پربلاک نہیں
اتوار کو سی ایس ایم ٹی اورپنویل کے درمیان ہاربر لائن پر اورتھانے پنویل کے درمیان ٹرانس ہاربر لائن پر کوئی بلاک نہیں رہے گا، ٹرینیں معمول کے مطابق چلائی جائیں گی۔یہ تفصیلات سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر شیوراج مانس پورے نے نمائندۂ انقلاب کو بتائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK