Updated: January 09, 2026, 3:51 PM IST
|
Agency
| New Delhi/Bangalore
سینٹرآف ایکس لینس کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ای میل کرکے ائیر کی بحالی کا عمل مکمل ہونے اور انہیںفارغ کرنے کی اطلاع دی۔
شریس ایر۔ تصویر: آئی این این
ٹیم انڈیا کے نائب کپتان شریس ایر نیوزی لینڈ کے خلاف وَن ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پوری طرح سے فٹ ہیں۔ ان کی بحالی بدھ کو ختم ہوئی اور انہیں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکس لینس سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکس لینس کے سربراہ، وی وی ایس لکشمن نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ای میل کرکے مطلع کیا کہ ائیر کی بحالی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔۳۱؍ سالہ ایر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں اپنی میچ فٹ نس ثابت کرنی تھی ۔ ایک دن پہلے، ائیر نے وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کے لیے ہماچل پردیش کے خلاف۸۲؍ رن بنا کر اپنی فٹ نس ثابت کی تھی۔
ائیر کو۳؍جنوری کو نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ انھوں نے گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں باقاعدہ جم اور فٹ نس روٹین شروع کی تھی اور ان کی تمام رپورٹس معمول پر آ گئی تھیں ۔شریس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے کھیل سکتے ہیں۔ یہ میچ۱۱؍ جنوری کو بڑودہ میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد۱۴؍ تاریخ کو راج کوٹ اور۱۸؍ تاریخ کو اندور میں ون ڈے کھیلے جائیں گے ۔ ائیر ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
شریس گزشتہ سال آسٹریلیا کے دورے پر زخمی ہوئے تھے۔ائیر۲۵؍ اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں سڈنی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسے پسلی کے قریب چوٹ لگی تھی جس سے صحت یاب ہونے میں انہیںتین مہینے لگ گئے۔
بی سی سی آئی کے سینٹرل ایکس لینس کی جانب سےدئیے گئے کلیئرنس سے پہلے شریس کی صحت بہتر ہونے کی اطلاع ہندوستان کے گیند بازی کوچ مورنے مورکل نے دی تھی جنہوں نے ایر کی بحالی کے بارے میں مثبت اشارہ دیا تھا۔ مورکل نے کہا تھا ’’میں نے دو دن پہلے شبھ من سے صرف ان(شریس) سے رابطہ کرنے کی بات کی تھی کہ وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ اس لیے یہ سن کر خوشی ہوئی، شریس نے بھی اپنی بحالی شروع کر دی ہے جو بہت اچھا ہے۔ ہم ان کا اسکواڈ میں دوبارہ خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ وہ صحت مند ہیں اور ٹیم میں واپسی کے لیے اپنی تیاری شروع کر رہے ہیں۔‘‘ائیر۲۵؍اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں زخمی ہو گئے تھے اور انہیں سڈنی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔