:برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)اورتھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی)نےعوام سے اپیل کی ہےکہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کےبعد قومی پرچم کو گھروں میں محفوظ رکھیں۔جھنڈوں کی تقسیم کے دوران رہائشیوں کو دی گئی ہدایات کےبارے میں بات کرتے ہوئے
EPAPER
Updated: August 17, 2022, 11:21 PM IST | Mumbai
:برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)اورتھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی)نےعوام سے اپیل کی ہےکہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کےبعد قومی پرچم کو گھروں میں محفوظ رکھیں۔جھنڈوں کی تقسیم کے دوران رہائشیوں کو دی گئی ہدایات کےبارے میں بات کرتے ہوئے
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)اورتھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی)نےعوام سے اپیل کی ہےکہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کےبعد قومی پرچم کو گھروں میں محفوظ رکھیں۔جھنڈوں کی تقسیم کے دوران رہائشیوں کو دی گئی ہدایات کےبارے میں بات کرتے ہوئے، ٹی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر سندیپ مالوی نے کہا،’’ہم نے۲؍ لاکھ سے زیادہ قومی پرچم تقسیم کیے ہیں اور ہم انہیں واپس لینے نہیں جا رہے ہیں۔ ٹی ایم سی نے رہائشیوںسے کہا ہے کہ وہ تقریبات کے بعدجھنڈوں کو گھروں میںمحفوظ رکھنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ جھنڈوں کی تقسیم کے دوران ہم نے فلیگ کوڈ کے ساتھ پمفلٹ بھی تقسیم کیے تھےکہ رہائشی ان پر عمل کریں۔‘‘ بی ایم سی نےبھی ممبئی والوں سے جھنڈوں کو گھر پر محفوظ رکھنےکی اپیل کی ہے۔بی ایم سی کے ایک افسر نے کہا کہ ’’بی ایم سی نے شہر بھر میں تقریباً ۳۵؍لاکھ قومی پرچم تقسیم کیےہیں۔ شہری انتظامیہانہیں واپس نہیں لے گا۔تاہم، ہم نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فلیگ کوڈآف انڈیا پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں جھنڈوںکو محفوظ رکھیں۔ جھنڈوں کی تقسیم کے دوران ہم نے لوگوں کو گھر پر جھنڈوں کو صحیح طریقے سے محفوظ رکھنےکے بارے میں آگاہ کیا تھا۔‘‘
دریں اثنا، ہر گھر ترنگا مہم پر ممبئی والوں کی مختلف آراء ہیں۔ گرگاؤں کے ایک ۵۲؍سالہ رہائشی، جس نےنام ظاہر نہ کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے، کہا کہ ہم نےجھنڈے کو نیچے اتارنے کے فوراً بعداسےمحفوظ کر لیا ہے۔کاندیوالی کے ایک ۲۹؍سالہ رہائشی نے کہا کہ وہ اس بات سےپریشان تھے کہ یوم آزادی کی تقریبات کےبعد پرچم کو احترام کے ساتھ کیسے ٹھکانےلگایا جائے۔ انہوں نے کہا ’’میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہےکہ لوگوں کے ذریعہ ہندوستان کے فلیگ کوڈ پر عمل کیے بغیرکئی جھنڈوں کو ضائع کردیا جائے گا۔ ترنگے کو وقارکے ساتھ ٹھکانے لگانے کے لیے شہریوں کیلئے کچھ سخت ہدایات ہونی چاہیے تھیں۔‘‘
واضح رہے کہ حکومت نے فلیگ کوڈ آف انڈیا میں ترمیم کی ہے تاکہ ترنگے کو کھلی جگہ میں اور انفرادی طور پرگھروں یا عمارتوں پر دن رات لہرانےکی اجازت دی جا سکے۔ فلیگ کوڈ آف انڈیا کے مطابق، کوئی بھی شخص، تنظیم، نجی یا سرکاری تعلیمی ادارہ (بشمول اسکاؤٹ کیمپ) ’قومی پرچم کے وقار اور عزت کے مطابق‘ تمام دنوں یا مواقع پر ترنگا لہرا سکتا ہے۔دریں اثناءمائی گرین سوسائٹی نامی تنظیم بدھ ۱۶؍ اگست سےقومی پرچموں کو اکٹھا کرے گی تاکہ پرچموں کو باوقار طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ یہ تنظیم ممبئی اور تھانے بھر کی سوسائٹیوں سے قومی پرچم جمع کرے گی۔ممبئی اور تھانے کے شہری 9820099022 یا 9167761697 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں