Inquilab Logo

ممبئی،تھانے اور بھیونڈی کے مختلف حصوں میں پانی کی ۱۰؍فیصد کٹوتی

Updated: November 17, 2023, 4:48 PM IST | Mumbai

بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ شہر کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن کی مرمت کیلئے ممبئی، تھانے اور بھیونڈی کے علاقوں میں ۱۰؍ فیصد پانی کی کٹوتی کی جائے گی۔ یہ کٹوتی ۲۰؍ نومبر سے ۲؍ دسمبر تک جاری رہے گی۔ بی ایم سی نے شہریوں سے تعاون کرنے اور ان ۱۳؍ دنوں میں احتیاط سے پانی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

BMC has announced water cut. Photo: INN
بی ایم سی نے پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ تصویر: آئی این این

شہری انتظامیہ (بی ایم سی) کے مطابق ۲۰؍نومبر تا ۲؍دسمبر ممبئی ، تھانے اور بھیونڈی کےمختلف حصوں میں۱۰؍ فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ  پیس ویر ڈیم ، جو شہر کو پانی فراہم کرتا ہے، کے نیومیٹک گیٹ سسٹم کی ہنگامی مرمت کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے پیس ڈیم کے نیومیٹک گیٹ سسٹم کی ہنگامی مرمت کا اعلان کیا ہے جس کے سبب ممبئی کے تمام وارڈوں، تھانے اور بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے کچھ حصوں میں ۱۳؍دنوں کیلئے ۱۰؍ فیصد پانی کی کٹوتی کی جائے گی۔

اس کٹوتی کی شروعات ۲۰؍ نومبر سے ہوگی جو ۲؍دسمبر تک جاری رہے گی۔ ڈیم میں پانی کی مطلوبہ سطح کو برقرار رکھنے کیلئے نیومیٹک گیٹس بہت اہم ہیں جو ممبئی کی روزانہ تقریباً ۳؍ہزار ۹؍سو ملین لیٹر پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس مدت کے دوران ممبئی، تھانے اور بھیونڈی کے مختلف حصوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔شہری انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ ۱۳؍دنوں تک پانی کا احتیاط سے استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK