Inquilab Logo

ممبئی میں او مائیکرو ن کی روک تھام کیلئے بی ایم سی کمربستہ

Updated: December 05, 2021, 7:57 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

روزانہ کی بنیاد پر ’ ہائی رسک ممالک‘ اور ’ ایٹ رسک ممالک ‘سے ممبئی آنے والے مسافروںکی تفصیل طلب کرےگی،میونسپل کمشنر کی مسافروں کو ۷؍دن کے کوارینٹائن کے دوران دن میں ۵؍مرتبہ فون کرنے کی ہدایت،کوارینٹائن کے بعد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ،وارڈ وار روم کے ذریعےمسافر وں پر نگاہ رکھی جائےگی

It has been directed to keep an eye on the travelers coming to Mumbai from abroad. (File photo)
بیرونی ممالک سے ممبئی آنے والےمسافروں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔(فائل فوٹو)

کورونا کے نئے وائرس ’اومائیکرون‘ کو ممبئی میں پھیلنے سے روکنے کیلئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) متحرک ہو گئی ہے۔ ممبئی کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے ممبئی بین الاقوامی ایئر پورٹ انتظامیہ کےلئے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ’ ہائی رسک ممالک‘  اور ’ ایٹ رسک ممالک ‘سے ممبئی آنے والے مسافروںکی تفصیل بی ایم سی کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کو فراہم کرے تا کہ ان مسافروں کی جانچ کی جا سکے اوران پر نگرانی رکھی جاسکے ۔ کمشنر نے میونسپل وارڈ کی سطح پر قائم کئے گئے وارڈ وار روم (ڈبلیو ڈبلیو آر) ٹیم کے اراکین کو ان مسافروں کو ۷؍ دنوں تک ہوم کوارینٹائن میں رہنے اور دن میں ۵؍  مرتبہ فون کر کے یہ تصدیق کرنے کی ہدایت دی ہے کہ وہ گھر میں ہی ہیں یا نہیں۔
 اومائیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میونسپل کمشنر اقبال چہل نے ۳؍صفحات پر مشتمل جو ہدایت جاری کی ہے ان میں ممبئی بین الاقوامی ایئر پورٹ  لمٹیڈ( ایم آئی اے ایل) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او)کو روزانہ ۹؍ بجے ان مسافروں کی فہرست مع پتہ بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انچارج مہیش نارویکر کو جاری کرنے کی ہدایت دی ہے کہ جو ’ ہائی رسک‘ اور’ ایٹ رسک‘ ممالک سے ممبئی آئے ہیں۔ ان مسافروں کی گزشتہ ۱۵؍ دنوںکے سفر کی تفصیل دینے کےلئے بھی کہا گیا ہے۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ڈبلیو ڈبلیو آر کو ان مسافروںکی فہرست روزانہ صبح ۱۰؍ بجے تک موصول ہوگی۔
وارڈ وار روم مسافر وں پر نگاہ رکھیں گے 
 مہیش نارویکر کو متعلقہ مسافروں کی فہرست ملنے پر اس لسٹ کو ایسے سافٹ ویئر میں ڈالا جائے گا جس سے مسافر کے پتہ کے مطابق متعلقہ میونسپل وارڈاور میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ( ایم او ایچ) کو چلے جائے گی جس کے بعد وارڈ کی ٹیم کے ذریعے ان پر نگاہ رکھی جائیگی۔چونکہ ان مسافروں کو  ۷؍ دنوں کو ہوم  کوارینٹائن میں رہنا لازمی ہے اس لئے  میونسپل وارڈ ٹیم کے اہلکار تمام مسافروں کو ٹیلی فون کریں گے اور ا س کی تصدیق کریں گے  کہ وہ۷؍دنوں کے قرنطینہ میں ہیں یا نہیں۔ وہ مسافروں کو کووڈ پروٹوکول کے بارے میں مناسب معلومات بھی فراہم کریں گے۔
 میونسپل کمشنر کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو آر کے اہلکار کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ دن میں ۵؍  مرتبہ فون کرکے ان مسافروںکی صحت کے بارے میں معلومات لیں۔اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ مسافر  قرنطینہ کے اصولوں پر سختی سے عمل کر رہے ہیں  یا نہیں۔
دیگر ہدایات
 میونسپل کمشنر نے اومائیکرون سے متاثرہ ممالک سے آنےو الے مسافروں پر جو دیگر نگرانی کی  ہدایات دی ہیں وہ درج ذیل ہیں:
nڈبلیو ڈبلیو آر ہوم کوارینٹائن میں رہنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کی ہاؤسنگ سوسائٹیز  کے ذمہ دار کو مقررہ فارمیٹ میں معلومات کا ایک خط  جاری کرے گا۔ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسے مسافروں کو گھر میں قرنطین کیا جائے اور گھر میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
n اگر مسافر ہوم کوارینٹائن کے اصولوں کی خلاف وزری کرتا ہے تو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے عہدیدار  اس کی اطلاع مقامی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر یا میڈیکل ہیلتھ  آفیسر کو دیں گے ۔
nوبائی امراض کی روک تھام کرنے والا دستہ ’ایپیڈ سیل‘ کو مسافروں پر نگاہ رکھنے، ان کے رابطے میں آنے والے شہریوں کی جانچ کرنے اور دیگرتفصیل اور جانچ رپوٹ متعلقہ افسران کو دینے کی ذمہ داری ہوگی۔
nوارڈ روم کے ملازمین اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ہوم کوارینٹائن کے ساتویں دن مسافر اپنی مرضی سےآر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے۔ضرورت ہو تو متعلقہ ٹیم کو ان کی رہائش گاہ پر بھیجیں۔
nگھر میں قرنطینہ کئے گئے مسافروں میں کوئی علامات ظاہر ہونے کی صورت میںوارڈ روم کے ملازمین ضرورت کے مطابق علاج اور اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دے گا یا ڈبلیو ڈبلیو آر ڈاکٹر سے رابطہ کروائے گا۔
nہوم کوارینٹائن پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے مسافرکے خلاف وبائی ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت قانونی کارروائی کا پابند ہوگا اور ایسے مسافروں کو لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔
n سبھی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ اس کو یقینی بنائیں کہ وارڈ وار روم ٹھیک طرح سے کام کررہا ہے اور ہر ڈبلیو ڈبلیو آر کے پاس ۱۰۔۱۰؍ ایمبولنس ہوں۔
nسبھی ایم او ایچ کو ہوم کوارینٹائن کے گھروں پر جا کر مسافر کا معائنہ کرنے کی اور ساتویں دن ضروری جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK