Inquilab Logo

کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی لاکھوں کووِڈ ویکسین کو ضائع کرنا پڑا

Updated: November 07, 2023, 9:30 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی مانگ میں زبردست کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کئی کروڑ کے ویکسین کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے انہیں ضائع کرنا پڑا ہے۔

There was a time when the shortage of vaccines was a topic of discussion, now it is news that they have been wasted. Photo: INN
ایک وقت تھا جب ویکسین کی قلت موضوع بحث تھی، اب خبر ہے کہ انہیںضائع کردیاگیا ہے۔ تصویر:آئی این این

ریاست اور ملک میں کورونا پر قابو پانے اور کووڈ کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کے سبب کووڈ سے تحفظ کیلئے کروڑوں کی لاگت سے تیار کئے گئے  ویکسین کی مانگ میں زبردست کمی آئی ہے۔ دوسری جانب ویکسین کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے جس سے حکومت کو  لاکھوں ویکسین کو ضائع کرنا پڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کووِڈ جیسے مہلک مرض سے محفوظ کرنے کے لئے مرکزی محکمہ صحت نے کو ویکسین ،کووی شیلڈ اور کورب ویکس نامی ٹیکے تیار کئےتھے۔ ویکسین کے استعمال کی معیاد ختم ہونے کے سبب ریاستی محکمہ صحت کو اسے ضائع کرنا پڑ رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق ۱۳؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار ویکسین ایسی ہیں جنہیں ۲۶؍ کروڑ کی مالیت سے تیار کیا گیا تھا ، انہیں اب استعمال کی میعاد ختم ہونے کے سبب ضائع کرنا پڑا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جنوری ۲۰۲۱ء  میں ریاست مہاراشٹر کو مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے ۱۲؍ کروڑ ۲؍ لاکھ کی کووی شیلڈ،۲؍ کروڑ ۸۹؍ لاکھ کی کوویکسین اور ۷۷؍ لاکھ کی کورب ویکس نامی ویکسین کا اسٹاک فراہم کیا گیا تھا ۔محکمہ صحت کے مطابق ۹؍ کروڑ ۱۴؍ لاکھ شہریوں کو ویکسین لینے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔
ان میں سے ۹۲؍ فیصد شہریوں نے پہلی خوراک لے بھی لی تھی جبکہ ۲۰؍ فیصد لوگوں نے بوسٹر خوراک بھی لی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ۹؍ کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہیں بوسٹر خوراک لینے کا اہل قرار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے نہیں لیا۔ لوگوں کے مذکورہ بالا ویکسین نہ لینے اور اس سے پرہیز کرنے کے سبب ریاستی محکمہ صحت کو اب تک ۲۶؍ کروڑ مالیت کی ۱۳؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار ویکسین کو جن کے استعمال کی میعاد ختم ہوگئی ہے ،ضائع کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK