Inquilab Logo

کورونا کے نئے ویرینٹ کا خوف ،چندی گڑھ میں ماسک لازمی

Updated: December 21, 2023, 11:05 PM IST | New Delhi

کرناٹک ، کیرالا تمل ناڈو میں۲۱؍نئے معاملے سامنے آئے،ملک گیر سطح پرڈھائی ہزار سے زائد نئےمعاملات

There are other dangers of Corona
کورونا کے پھرخطرات ہیں

ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این وَن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ کورونا کے نئے ویرینٹ جے این وَن کے کیرالا ، کرناٹک ،تمل ناڈو میں۲۱؍ معاملے سامنے آ چکے ہیں اور آہستہ آہستہ ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کئی ریاستوں میں مختلف اصول نافذ کئے گئے ہیں۔ملک گیر سطح پر دیکھا جائے تو اس نئے ویرینٹ کے گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ڈھائی ہزار سے زائد نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس نئی قسم کا پہلامعاملہ کیرالا میں سامنے آیا تھا  ۔ کیرالا میں کووڈ ٹاسک فورس کے ایک افسر کاکہنا ہےکہ مریضوں میںکووڈ کی نئی قسم کی معمولی علامات ہیں اورانہیںاسپتال داخل کرانا ضروری نہیں ہے۔کیرالا میںکووڈ سے  ۳؍ افراد کی موت کی بھی اطلاع ہے۔ادھرکورونا کے نئے ویرینٹ کے پیش نظر چنڈی گڑھ انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور عوام کو ایک بار پھر ماسک لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گنجان علاقوں میں ماسک ضرور پہنیں۔ وہیں، بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بچنے کی بھی  ہدایت  دی گئی ہے۔کرناٹک میں کووڈ ۱۹؍ کے۲۰؍ نئے معاملے رونما ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید۲؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے بدھ کو بلیٹن جاری کر کے یہ معلومات دی تھی۔ بلیٹن کے مطابق۱۶؍ دسمبر کو بنگلور میں ایک۴۴؍ سالہ مریض کا انتقال ہو گیاجبکہ۱۷؍ دسمبر کو۷۶؍ سال کے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ ان میں سے ایک کو بیماری کی علامات نہیں تھیں، جبکہ دوسرے مریض کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ہے لیکن اس کی علامات ہلکی ہیں اور قومی دارالحکومت کی حکومت پوری طرح  محتاط ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK