Inquilab Logo

پلاسٹک کا ممنوعہ سامان فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف بی ایم سی کی کارروائی کا آغاز

Updated: July 26, 2022, 12:32 AM IST | Mumbai

ایم سی نے پلاسٹک اور تھرماکول مصنوعات پرپابندی کے تعلق سےان مصنوعات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

BMC officer taking action against plastic
بی ایم سی افسر پلاسٹک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے

یم سی نے پلاسٹک اور تھرماکول مصنوعات پرپابندی کے تعلق سےان مصنوعات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈپٹی میونسپل کمشنر سنجوگ کابرے نےکہا،’’فی الحال ہم شہریوںکےخلاف کارروائی نہیں کر رہےہیں۔ہم ان سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ پلاسٹک کی مصنوعات کا استعمال نہ کریں۔‘‘ کابرے نےکہا،’’اب تک برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ۱۲۸؍مقامات سے ۵۱۲؍ کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک اور دیگراشیاء ضبط کی ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ جرمانہ ادا کرنے سے انکار کرنے والے ۳؍ افرادکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے ۲۰۱۸ءمیںایک بار استعمال ہونےوالی پلاسٹک اور تھرماکول کی مصنوعات پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا، لیکن وبائی امراض کے دوران اسے ہٹا دیا گیا تھا۔ شہری ادارہ نے یکم جولائی سے اس حکم کودوبارہ اسے نافذ کیا۔
 بی ایم سی کے ایک اہلکارنےکہا،’’ہم نے کارروائی شروع کر دی ہے، لیکن چونکہ یہ پہلا مرحلہ ہے، اس لئےہم صرف دکانداروں اور تاجروں پر توجہ مرکوزکر رہےہیں۔اگر تاجر پلاسٹک کی تھیلی اور دیگر اشیاءکا استعمال بند کردیں تو صارفین کو بھی پلاسٹک نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا ’’پہلی بارپکڑے جانے پر ۵؍ہزار روپے جرمانہ ہے، جو دوسری بار قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے ۱۰؍ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔تیسری بار خلاف ورزی کی صورت میں ۲۰؍ ہزارروپے جرمانے کے ساتھ۳؍ ماہ تک کی قید ہو گی۔‘‘

plastic Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK