Inquilab Logo

بی ایم سی اسکولوں کا ریکارڈ ۹۷؍ فیصد رزلٹ

Updated: June 19, 2022, 9:46 AM IST | saadat khan | Mumbai

اردو اسکولوںکا نتیجہ بھی شاندار، ۹۲ء۴۰؍ فیصد کامیابی،، عائشہ اکرام الدین اردواسکولوں میں تو سمرن لودھی تمام بی ایم سی اسکولوں میں اول

Ayesha Ikramuddin (INSET) won first place in Urdu schools
عائشہ اکرام الدین (انسیٹ) نے اردو اسکولوں میں اول مقام حاصل کیا

 ایم سی اسکول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ا یس ایس سی  امتحان کارزلٹ  ۹۷ء۱۰؍ فیصد درج کیاگیاہے۔سمرن  لودھی نامی لڑکی نے ۹۵؍ فیصد مارکس کے ساتھ بی ایم سی اسکول میں ٹاپ کیاہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سمرن ایک کارپینٹر کی بیٹی ہے۔دنڈوشی میونسپل سیکنڈری اسکول کی عائشہ اکرام الدین۹۲ء۴۰؍ فیصد مارکس حاصل کر کے  اُردومیڈیم اسکول میں اوّل پوزیشن پر رہی ۔ بی ایم سی اسکولوںمیں جہاں دیگر میڈیم کارزلٹ اطمینا ن بخش رہاوہیں اُردو میڈیم کانتیجہ بھی کاعمدہ آیا ہے۔ ۴۴؍ سکینڈری اردو اسکولوں میں سے ۲۶؍اسکولوں کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصد رہا۔ 
  بی ایم سی ا یجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی اُردومیڈیم سیکنڈری اسکول کی بیٹ آفیسر نسرین آرزونے بتایاکہ ’’ اُردو میڈیم کی ۳۱؍ ایڈ یڈ بی ایم سی سیکنڈری اسکولوں میں سے ۱۹؍ اسکولوں کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصد رہاہے۔ جبکہ ۱۰؍ اسکولوںکا رز لٹ ۹۵؍ تا ۹۹؍فیصد ، ۸؍اسکولوں کا رزلٹ ۹۰؍تا ۹۴؍فیصد اور ایک اسکول کا نتیجہ ۸۵؍ تا ۸۹؍ فیصد کے درمیان رہا۔ایڈیڈ اُردو سیکنڈری اسکولوں کی تعداد ۱۳؍ ہے جن میں سے ۷؍اسکولوں کا رزلٹ ۱۰۰؍  فیصد رہااور ۴؍اسکو ل کارزلٹ ۹۵؍ اور ۹۹؍فیصد کے  درمیان   رہا۔۱۰؍ طلبہ ۹۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ہوئے۔ دنڈوشی میونسپل سیکنڈری اسکو ل کی عائشہ اکرام الدین نے ۹۲ء۴۰؍ فیصد مارکس حاصل کرکے اُردو میڈیم اسکولوں میں ٹاپ کی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
  واضح رہے کہ بی ایم سی کی ۲۴۳؍ سیکنڈری اسکولوں سے امسال ۱۶؍ہزار ۸۰۶؍ طلبہ نے ایس ایس سی امتحان میں شرکت کی تھی۔ ان  میں سے ۱۳؍ہزار ۳۱۹؍ طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ بی ایم سی اسکولوں میں کامیابی کی شرح ۹۷ء۱۰؍ فیصد رہی۔ابھی تک بی ایم سی ا سکولوں کا نتیجہ اتنا زبردست نہیں آیا تھا۔گزشتہ سال بی ایم سی سیکنڈری اسکول کا نتیجہ ۹۵؍فیصد درج کیا گیا تھا۔کووڈ کی وجہ سے گزشتہ سال امتحان آن لائن ہوئے تھے جبکہ انٹرنل مارکس کی بنیاد پر رزلٹ جاری کیاگیاتھا۔  ۲۰۱۹میں ایس ایس سی کا رزلٹ ۵۳ء۱۴؍فیصد تھا، ۲۰۱۸ء میں ۷۳ء۸۱؍ فیصد اور  ۲۰۱۷ءمیں ۶۸ء۹۱؍ فیصد درج کیا گیا تھا۔ ان نتائج کے مقابلے امسال کا رزلٹ ناقابل یقین حد تک بہتر ہے بلکہ ایک ریکارڈ ہے۔
 بی ایم سی کی ۱۰۷؍ ممبئی پبلک اسکول ( ایم پی ایس )کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصد رہا۔ جبکہ ۴۸؍اسکول کے نتائج ۹۵؍تا ۹۹ء۹۹؍ فیصد کے درمیان رہے۔بی ایم سی  کے ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال نے کہاکہ ’’  کووڈ کی وجہ سے ۲؍سال تک پڑھائی متاثرہونے کےباوجود بی ایم سی اسکولوں کا رزلٹ جس نوعیت کا آیاہے ، اسے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔طلبہ ، اساتذہ ، سرپرست ، اسٹیٹ بو رڈ اور بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کی مشترکہ کوششوں سے یہ رزلٹ آیاہے ۔‘‘
   تمام بی ایم سی اسکولوں میں ٹاپ کرنے والی کھیر نگرایم پی ایس انگلش اسکول نمبر ایک کی طالبہ  سمرن لودھی  کا کہنا ہے کہ ’’کووڈ سے پڑھائی کا نقصان ہونے سے میں بہت مایوس تھی۔ اس دوران آن لائن پڑھائی کرنا بہت مشکل تھا۔ جس سے ذہنی طورپر میں پریشان تھی لیکن میں نے ایس ایس سی امتحان کیلئے سخت محنت کی تھی۔ مجھے اُمید تھی کہ میں ۹۰؍فیصد سے زیادہ مارکس لائوں گی۔‘‘ سمرن نے کہا’’ میری کامیابی میں میرے اساتذہ کا اہم رول ہےجن کی رہنمائی کی بنیاد پر میں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔‘‘                                                                                                                                                                                        

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK