Inquilab Logo

وانکھیڈے یا کسی بھی میدان کو کوارینٹائن سینٹربنانے کی ذمہ داری بی ایم سی قبول نہیں کرے گی

Updated: May 18, 2020, 10:21 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے ایسی خبروں کو غلط بتایا

BMC - Pic : INN
بی ایم سی ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر شہرو مضافات کے مختلف میدانوں کو کوارینٹائن سینٹر بنانے کی بازگشت زور و شور سے جاری ہے ۔ اس دوران چرچ گیٹ کے  وانکھیڈے اسٹیڈیم کو بھی کوارینٹائن سینٹر میں تبدیل کرنے کی خبریں مل رہی تھیں ۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے وانکھیڈے یا کسی بھی میدان میں کوارینٹائن سینٹر بنانے کی خبروں کو غلط بتایا ہے ۔دوسری طرف وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے بھی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کوارینٹائن سینٹر بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
  حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چند روز قبل وانکھیڈے اسٹیڈیم کو کوارینٹائن سینٹر بنانے کی بابت ملنے والی اطلاعات کے بعد  میئر کشوری پیڈنیکر نے میدان کا جائزہ بھی لیا تھا ۔ بی جے پی نے مذکورہ  میدان کو کوارینٹائن سینٹر بنائے جانے کی تجویز پر اعتراض کیا ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راؤت نے وانکھیڈے اسٹیڈیم اور بریبورن اسٹیڈیم کو کوارینٹائن سینٹر بنانے کا مشورہ دیا تھا ۔اس ضمن میں آدتیہ ٹھاکرے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متاثر مریضوں کو ضروری طبی سہولتوں کے ساتھ طبی آلات کسی میدان میں نصب کرنا آسان ہےلیکن اس کی دیکھ بھال کرنا مشکل کام ہے ۔اس کے علاوہ عنقریب موسم باراں  شروع ہونے والا ہے ۔ بارش میں میدانوں میں کیچڑ اور پانی  بھرجاتا ہے اس لئے میدانوں یا اسٹیڈیم میں کوارینٹائن سینٹربنانے کا فیصلہ غلط ہوگا ۔
 میونسپل کمشنر اقبال چہل  نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش میں ان سینٹروں کو سنبھالا جائے گا یا مریضوں کو ۔ کسی بھی میدان یا اسٹیڈیم میں کوارینٹائن  سینٹر بنائے جانے کے فیصلہ کو نہ تو بی ایم سی قبول کرے گی اورنہ ہی اس کی ذمہ داری لے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK