Inquilab Logo

بی ایم سی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ فراہم کرےگی

Updated: June 21, 2022, 10:20 AM IST | Mumbai

جن سوسائٹیوں میں پارکنگ کی سہولت نہیں ہے شہری انتظامیہ ان کا سروے کر رہا ہے،سوسائٹی کے ۵۰۰؍میٹر دائرے میں پارکنگ کی سہولت مہیا کرانے پر غور

Trying to solve the problem of parking of vehicles. (File photo)
گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش۔(فائل فوٹو)

ڑیوںکی پارکنگ کے مسائل سے پریشان ممبئی کے شہریوں کو راحت پہنچانے کیلئے بی ایم سی نے پہل کی ہے۔شہر میں واقع ایسی سوسائٹیوں،جن کے پاس پارکنگ کی سہولت نہیں ہے،کی لسٹ بنانے کیلئے فارم پُر کرنے کا کام شروع کیا ہے۔پارکنگ کیلئے پیش آنے والی دشواریوں کے حل کےلئےبی ایم سی سروے کروا رہی ہے۔سروے میں سوسائٹیوں سے پارکنگ کی ضرورت کی اطلاع فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔اس سروے کے بعد بی ایم سی سوسائٹیوں کو پارکنگ کی سہولیت پہنچانے کی کوشش کرےگی۔
 شہری انتظامیہ کی اس کوشش سے ممبئی میں پارکنگ کے مسائل سے نجات پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔واضح رہے کہ سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی وجہ سے لوگوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑ جاتا ہے اور کچھ شرپسند عناصر گاڑیو ں کو نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔ پارکنگ کی سہولت مہیا کرانے سے شہری جرمانہ سے محفوظ رہیںگے اور کی گاڑیوںبھی محفوظ رہیںگی۔
 بی ایم سی کے ایک آفیسر نے بتایا کہ شہری انتظامیہ جو پارکنگ کی جگہ مہیا کرائےگی اس کا  ایک سال کا کرایہ سوسائٹیوں سے پیشگی لیا جائے گا۔ پارکنگ کی سہولت سوسائٹیوں سے ۵۰۰؍ میٹرکے دائرے میں مہیا کرائی جائےگی۔ فی الحال ہم اس بات کا سروے کر رہے ہیں کہ ممبئی میں پارکنگ کی کتنی ضرورت ہے ۔اسی کے حساب سے تیاری کی جائےگی۔ سوسائٹیوں میں پارکنگ کی سہولت نے ہونے کے سبب لوگ گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل پیش آتے ہیں۔واضح رہے کہ ممبئی میں لگاتار بڑھ رہے ٹریفک پر قابو پانے کےلئے گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنا اشد ضروری ہے۔جس سوسائٹیوں میں پارکنگ کی سہولت نہیں ہوگی انہیں ترجیحی بنیاد پر پارکنگ کی سہولت مہیا کرائی جائیگی۔ ممبئی کے تمام ۲۴؍وارڈوں میں یہ سہولت مہیا کرائے جائےگی۔پارکنگ کے جگہ وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنرفراہم کی جائےگی۔ پارکنگ کے دوران گاڑیوں کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سوسائٹیوں کے عہدیداروں کی ہوگی۔
انڈر گراؤنڈ پارکنگ
 جنوبی ممبئی میں پارکنگ ایک بڑی دشواری ہے۔یہاں ہتاتما چوک کے علاقے میں ایک پرانی پارکنگ کی جگہ پر انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنائی جائے گی۔ اس پارکنگ اسٹینڈ میں ابھی ۵۶؍ گاڑیوں کی گنجائش ہے لیکن انڈرگراؤنڈ پارکنگ بن جانے کے بعد یہاں ۲۰۰؍گاڑیوں پارک کی جاسکیں گی۔ اس پر ۵۳؍کروڑ روپے خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔اسی طرح ماٹنگا میں اسٹیشن کے بعد بی ایم سی کی پارکنگ ہے وہاں ایلیویٹڈ پارکنگ بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔یہاں فی الحال۱۰۰؍ گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں لیکن ایلیویٹڈ پارکنگ کا کام مکمل ہونے پر ۴۰۰؍گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔(بشکریہ:ٹائمس آف انڈیا)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK