• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملکہ ایلزبیتھ دوم عمر کے آخری ایام میں ہڈیوں کے سرطان سے متاثر تھیں: بورس جانسن

Updated: October 01, 2024, 10:02 PM IST | London

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی خود نوشت میں ملکہ ایلزبیتھ دوم کے تعلق سے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ ملکہ اپنی عمر کے آخری ایام میں ہڈیوں کے سرطان سے متاثر تھیں، حالانکہ برطانوی ملکہ کے تعلق سے اس سے قبل شاہی ادیب کے ذریعے بھی اس طرح کا انکشاف کیا جا چکا ہے۔

British Queen Elizabeth II. Photo: INN
برطانوی ملکہ ایلزبیتھ دوم ۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی خود نوشت میں کئی حیرت انگیز خلاصے کئے ہیں۔ بورس جانسن ملکہ  ایلزبیتھ دوم کے آخری ایام کے وقت برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ اپنی خود نوشت ’’ ان لیشڈ ‘‘ میں بورس جانسن نے ملکہ کی صحت سے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ اپنی عمر کے آخری دور میں ہڈیوں کے سرطان( بون کینسر)میں مبتلا تھیں۔ملکہ کی وفات ستمبر ۲۰۲۲ء میں ہواتھا اس وقت ان کی صحت کے تعلق سے کافی تشویش پائی جاتی تھی۔ڈیلی میل نے ان کی کتاب کا ایک اقتباس حاصل کیا ہے جس میں انہوں نے ملکہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کیا ہے۔بورس کے مطابق وہ ایک سال سے زیادہ وقت سے اس بات سے آگاہ تھے کہ ملکہ ہڈیوں کے سرطان کی ایک قسم سے متاثر ہیں، اور ڈاکٹروں کو تشویش تھی کہ وہ کسی بھی وقت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: ریانہ برناوی خلاء میں جانے والی پہلی عرب خاتون، گنیز ریکارڈ میں شامل

جانسن نے ملکہ کے پرائیویٹ سکریٹری ایڈورڈ ینگ سے اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جو دونوں کے مابین بالمورل کاسل میں ستمبر ۲۰۲۲ء کو ہوئی تھی، اس ملاقات میں ایڈورڈ ینگ نے بتایا تھا کہ ملکہ کی صحت بتدریج گر رہی ہے۔اس ملاقات کے ۲ ؍ دنوں بعد ملکہ کا ۹۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔بات چیت کےدوران جانس نے دیکھا کہ ملکہ کافی حد تک کمزور ہو گئی تھیں، جبکہ ان کا رنگ بھی زرد ہو گیا تھا، ان کے ہاتھوں میں زخم کے نشان تھے جو غالباً انجیکشن کے سبب ہو گئے تھے۔لیکن اس  کے باوجود ملکہ کی ذہنی حالت مستحکم تھی، اور ان کی یاد داشت اس وقت بھی تیز تھی۔ جبکہ باتوں کے دوران وہ وقفے وقفے سے مسکرا رہی تھیں۔ جانسن نے یہ بھی بتایا کہ ملکہ اپنی صحت اور رفتہ رفتہ موت کی جانب بڑھنے سے آگاہ تھیں، لیکن وہ پر امن طور پر اقتدار کی منتقلی کو انجام پذیر ہوتے دیکھنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: تھائی لینڈ: بس میں آتشزدگی، ۲۵؍ افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ

جانسن نے اسی ملاقات کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ ملکہ کے ۷۰؍ سالہ دور میں ۱۴؍ویں وزیر اعظم بنے۔واضح رہے کہ جانسن کے انکشافات نئے نہیں ہیں ، اس سے قبل بھی شاہی ادیب گائل برانڈریتھ نے بھی کچھ افواہوں کا ذکر کیا تھا کہ ملکہ ہڈیوں کے ایک مخصوص سرطان سے متاثر ہیں۔ جس کے سبب ملکہ کو عمر کے آخری دنوں میں وزن میں کمی، تھکان، اور حرکت سے متعلق مسائل کا سامنا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK