سعودی کے مشہور کلب النصر نے اپنی اس اسٹار کھلاڑی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، کلب اور مداحوں میں جشن کا ماحول۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 9:15 AM IST | Riyadh
سعودی کے مشہور کلب النصر نے اپنی اس اسٹار کھلاڑی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، کلب اور مداحوں میں جشن کا ماحول۔
برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون فٹ بالر اور سعودی کلب النصر کی اسٹار کھلاڑی کیتھ لین سوزا نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سعودی فٹ بال کلب النصر نے باضابطہ طور پر اپنی کھلاڑی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور پوسٹ کیا کہ’’ اللہ انہیں ثابت قدمی اور دل کا سکون عطا فرمائے۔ ‘‘اپنی قبولِ اسلام کی ویڈیو کے دوران ۲۹؍ سالہ کیتھ لین کافی جذباتی نظر آئیں ۔ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں صرف صحیح راستے کی تلاش میں تھی اور اپنی شخصیت کو مزید بہتر بنانا چاہتی تھی۔ یہ میری زندگی کا ایک بہت بڑا اور اہم موڑ ہے۔ سوزاکا تعلق برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو سے ہے اور وہ فٹ بال کی دنیا میں ایک منجھی ہوئی کھلاڑی مانی جاتی ہیں۔