Inquilab Logo

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کر دئیے

Updated: January 24, 2020, 12:31 PM IST | Agency | London

بالآخر ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیئے۔ برطانیہ اب ۳۱؍ جنوری کو یورپی یونین سے علاحدہ ہوجائے گا۔

ملکہ الزبیتھ ۔ تصویر : آئی این این
ملکہ الزبیتھ ۔ تصویر : آئی این این

 لندن :  بالآخر ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیئے۔ برطانیہ اب ۳۱؍ جنوری کو یورپی یونین سے علاحدہ ہوجائے گا۔ اطلاعات  کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کیلئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علاحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ۳۱؍ جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ برطانوی عوام کی خواہش ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین سے باہر ہو جائے لیکن پارلیمنٹ میں اس بل کو منظور کرنے کیلئے اس سے قبل کسی بھی حکومت کو خاطر خواہ اکثریت حاصل نہیں تھی۔ اس کی وجہ سے  برطانیہ میں گزشتہ ۵؍ سال میں ۳؍ مرتبہ حکومتیں تبدیل ہو چکی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK