• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہمیشہ زندہ رہنے کیلئے جتن کرنے والے برائن جانسن کا ہندوستان دورہ

Updated: November 30, 2024, 9:55 PM IST | Mumbai

۴۵؍ سالہ کروڑ پتی برائن جانسن سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو اینئی ایجنگ کی کوششوں کیلئے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ یکم تا ۶؍ دسمبر ہندوستان میں ہوں گے۔

Justin Sun eating a banana. Image: X
جسٹن سن کیلا کھاتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

۴۵؍ سالہ کروڑ پتی برائن جانسن، جو بڑھاپا نہ آنے کے جدید طریقوں کو دریافت کرنے کیلئے بلیو پرنٹ پروجیکٹ شروع کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، اگلے ماہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، جس سے ان کے مداح پُرجوش ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں جانسن نے اعلان کیا کہ وہ اپنی کتاب اور کمیونٹی ’’ڈونٹ ڈائی‘‘ کی تشہیر کیلئے دسمبر میں ممبئی اور بنگلورو کا دورہ کریں گے جو شرح اموات پر قابو پانے اور خوشحالی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

اس اعلان نے ان کے بہت سے مداحوں کو خوش کر دیا ہے لیکن جس چیز نے سب کو اپنی گرفت میں لے لیا وہ تھا ٹیک انٹرپرینیور کا اپنی پوسٹ میں ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پونم پانڈے کا ذکر۔ اسے پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے، جانسن نے ایک ایسے تعاون کا اشارہ دیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بہن بمقابلہ بھائی: سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی فلمیں ٹکرا سکتی ہیں

جانسن نے لکھا کہ ’’ہیلو انڈیا! مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ واحد شخص جو ’’ڈونٹ ڈائی‘‘ پر یقین رکھتا ہے، اس کا نام پونم پانڈے ہیں۔ ہم اسے تبدیل کرنے والے ہیں۔ میں یکم سے ۳؍ دسمبر ممبئی اور ۴؍ سے ۶؍ دسمبر بنگلور میں ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ ’’ڈونٹ ڈائی‘‘ وہ فقرہ ہے جس کا استعمال وہ اکثر کرتے ہیں۔

جانسن کا مقصد انسانی عمر کو بڑھانا اور انسانوں کو کبھی نہ مرنے دینا ہے۔ ان کی یہ بھی کوشش ہے کہ انسان کبھی بوڑھا نہ ہو بلکہ ہمیشہ جوان نظر آئے۔ جانسن نے اپنی انوکھی اینٹی ایجنگ کوششوں کیلئے عالمی شہرت حاصل کی ہے، جسے وہ اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان کے غیر روایتی اقدامات میں اپنے نوعمر بیٹے سے خون کی منتقلی اور جین تھراپی کے انجکشن کے مرحلوں سے بھی گزرنا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK