ایک خوفناک بس حادثہ درجنوں زائرین کی اموات کا باعث بن گیا ہے، زائرین کی بس جس میں زیادہ تر ہندوستانی عازمین سوار تھے، ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔ سعودی وقت کے مطابق حادثہ رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔
EPAPER
Updated: November 17, 2025, 3:31 PM IST | sa
ایک خوفناک بس حادثہ درجنوں زائرین کی اموات کا باعث بن گیا ہے، زائرین کی بس جس میں زیادہ تر ہندوستانی عازمین سوار تھے، ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔ سعودی وقت کے مطابق حادثہ رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔
سعودی عرب میں ہولناک حادثے میں عمرہ زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ۴۲؍ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک خوفناک بس حادثہ درجنوں زائرین کی اموات کا باعث بن گیا ہے، زائرین کی بس جس میں زیادہ تر ہندوستانی عازمین سوار تھے، ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔ سعودی وقت کے مطابق حادثہ رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ بس میں زیادہ تر ہندوستانی ریاست تلنگانہ کے مسافر سوار تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے جہاں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے وزیر اعلیٰـ نے بس حادثہ پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں ۴۳؍ افراد سوار تھے جن میں ۲۰؍ خواتین اور۱۱؍ بچے شامل تھے۔ ۴۳؍ افراد میں سے صرف ایک عمرہ زائر کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش: معزول وزیراعظم شیخ حسینہ ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کی مرتکب، سزائے موت
سعودی عرب میں حادثہ۔ہندوستانی قونصل خانہ میں کنٹرول روم کاقیام
سعودی عرب میں پیش آئے حادثہ کے واقعہ کے سلسلہ میں جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ نے بیان جاری کیا ہے۔اس بیان میں کہاگیا ہے کہ مدینہ کے قریب گزشتہ شب عمرہ زائرین کی بس کے المناک حادثہ کے بعد ہندوستانی قونصل خانہ جدہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔ قونصل خانہ نے متاثرہ خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ اور دیگر مقامی حکام سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ عمرہ آپریٹرس سے بھی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔قونصل خانہ کے عملے اورہندوستان کے رضاکار مختلف اسپتالوں اور حادثہ کی جگہوں پر موجود ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ریاض کی سفارت خانہ اور جدہ کا قونصل خانہ مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ دونوں اداروں کے عہدیدارریاستِ تلنگانہ کے حکام سے بھی مسلسل رابطہ میں ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک معلومات پہنچائی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’الیکشن کیلئے دونوں پارٹیاں اپنا اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں‘‘
وزیر اعظم کا سعودی عرب بس حادثے پر افسوس کا اظہار
وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کو سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں پیش آئے بس حادثے میں ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ جا رہی زائرین کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم۴۲؍ افراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میری ہمدردی متوفیوں کے کنبے کے ساتھ ہے، جنہوں نے اپنے عزیز کھو دیئے، میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا، بس مکہ سے مدینہ جا رہی تھی، رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ اسی دوران وزیرِخارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ سعودی عرب کے مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ پیش آئے حادثے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں تجارتی قونصلیٹ اس حادثے سے متاثر ہندوستانی شہریوں اور ان کے کنبے کو مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔ غمزدہ کنبے کے لیے ہماری ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:نئی حکومت کی تشکیل کیلئے آج نتیش کا استعفیٰ متوقع
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا اظہارِ افسوس
سعودی عرب میں پیش آئے المناک بس حادثہ میں ریاست کے کئی افراد کی اموات کی اطلاعات پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ سعودی سفارتخانہ سے رابطہ برقرار رکھتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب عازمین کا ایک گروپ مکہ سے مدینہ کی طرف سفر کر رہا تھا۔ ابتدائی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حیدرآباد کے کچھ افراد بھی شامل ہیں، جس کے بعد وزیراعلیٰـ نے فوری طور پر تفصیلات طلب کیں۔