Inquilab Logo

ایئر انڈیا مہاراجہ کو ابھی سبکدوش نہیں کرے گی

Updated: August 12, 2023, 12:26 PM IST | Agency | New Delhi

مہاراجہ کا کردار بدل دیا گیا ہے ۔ اب وہ لاؤنج یا پریمیم کلاس میں نظرآئیں گے۔ایئر انڈیا کے۷۷؍سالہ مہاراجہ کی سبکدوشی ابھی نہیں ہوگی۔ تاہم اب وہ ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے، ان کے کام کا بوجھ کم ہوگا۔

Old Masket Maharajah. Photo :INN
پرانا ماسکیٹ مہاراجہ ۔ تصویر:آئی این این

ایئر انڈیا کے۷۷؍سالہ مہاراجہ کی سبکدوشی ابھی نہیں ہوگی۔ تاہم اب وہ ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے، ان کے کام کا بوجھ کم ہوگا۔ وہ اب استقبال کرنے والے کے بجائے، موٹے پیٹ کے پیارے مہاراجہ کو اب پریمیم کلاس اور ہوائی اڈے کے لاؤنج میں جگہ دی جائے گی۔ یہ ایئر انڈیا کے ری برانڈنگ کا حصہ ہے۔ 
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہاراجہ کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا ایک خاص عمر کے لوگوں کے ساتھ مضبوط تعلق ہے۔ ایسے میں ایئر لائنس مسافروں کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ ایسے میں مہاراجہ کو نیا رول مل سکتا ہے۔ایئر انڈیا کے مہاراجہ کو ۱۹۴۶ءمیں بابی کوکاکے ذریعہ بنایا گیا تھا۔ کوکا ایئر لائن کے کمرشیل ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے مہاراجہ کی شخصیت اور مہاراجہ کے گرد ایئر انڈیا برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ اب یہ ایئر انڈیا کے ری برانڈنگ کا ایک حصہ ہے۔ ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں آنے کے بعد ایئر انڈیا کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کو ایئر لائن کی نئی برانڈ شناخت اور ہوائی جہاز کے لیوری کی نقاب کشائی کی گئی۔ ایئر انڈیا نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہوائی جہاز کی نئی شکل کو ہندوستانی کھڑکی کے سونے کے فریم میں ڈیزائن کیا گیا ہے جو پہلے ہی ایئر انڈیا کے زیر استعمال ہے۔ ایئر انڈیا کا نیا لوگو `دی وسٹا گولڈ ونڈو فریم کی چوٹی سے متاثر ہے، جو ایئر لائن کے لامحدود امکانات، ترقی پسندی اور مستقبل کے بارے میں پراعتماد وژن کی عکاسی کرتا ہے۔خیال رہے کہ جنوری۲۰۲۲ء میں ، ٹاٹا گروپ نے خسارے میں چل رہی ایئر انڈیا کا کنٹرول حکومت سے لے لیا۔ اس کے بعد سے، اس نے کئی سطحوں پر ایئر لائن کی بحالی کیلئے منصوبے بنائے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK