Inquilab Logo

بائیکلہ :رانی باغ چڑیاگھر آج سےشہریوں کیلئےپھر شروع

Updated: February 15, 2021, 10:25 AM IST | Iqbal Ansari / Chetna S | Byculla

احتیاطی اقدامات کے تحت پرندوں کا پنجرہ بند رہے گا۔چڑیاگھر کی سیر کیلئے آنے والےافراد کو کوروناوائرس سے تحفظ کیلئے احتیاط برتنے کی ہدایت

Rani Bagh Zoo - Pic : Pradeep D
رانی باغ چڑیا گھر ۔ تصویر : پردیپ دھیور

طویل لاک ڈاؤن کے بعد  قدیم چڑیاگھر رانی باغ (ویرماتا جیجابائی بھونسلے ادیان) کو آج (پیر۱۵؍فروری) سے کھول دیا جائے گا لیکن بی ایم سی نے چڑیاگھرکی سیر کیلئے آنے والے افراد کو کوروناوائرس سے تحفظ کیلئے تمام احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ اس میں ماسک لگانا، گاڑیوں کو داخل ہونے سے قبل سینیٹائز کرنا اورٹکٹ کیلئے قطار کیلئے بنائے گئے نشان پر ہی کھڑے رہنا وغیرہ شامل ہیں۔شہری انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ معمر افراد، حاملہ خواتین اور ۵؍ سال سے کم عمر کے بچوں کو رانی باغ کی سیر کرانے کیلئے لانے سے گریز کریں یا  لائیں تو خصوصی طورپراحتیاط برتیں۔
 بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا یہ پہلا چڑیاگھر ہے جہاں آنے والے افراد  پرندوں کی ۱۰۰؍اقسام کا نظارہ کرسکیں گے۔ جانور جیسے لکڑبگا ، لومڑی ، گیدڑ ، تیندوا ، بھالو  اور تالاب کے کچوے بھی لوگوں کودیکھنے ملیں گے۔ اس کیلئے کوئی اضافی چارج نہیں دینا ہوگا اور داخلہ چارج ۶۰؍ روپے ہی ہوگا ،اس میں لوگ پینگوئن کو بھی دیکھ سکتے ہیں  جسے کے نظارے میں لوگوںکو سب سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہاں کافی زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔
 پنجرہ بنانا رانی باغ چڑیاگھر کی تزئین کاری  کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے جس میں شیروں کو اوربیرون ملک کے چند پرندوں کو لانا شامل ہیں لیکن اس میں تاخیرہوئی ہے۔ لوگوں کو پنجرے میں داخل ہوکر گھومنے کی اجازت ہے۔تاہم  یہاں ۵؍منزلہ عمارت کی اونچائی تک جال لگائے گئے ہیںتاکہ پرندوں کو اڑنے کا موقع ملے۔ 
 رانی باغ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر سنجے ترپاٹھی نے کہا کہ ’’پرندوںپر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن ابھی ہم اسے احتیاطی اقدامات کے تحت نہیں کھول رہے ہیں۔‘‘
 واضح رہے کہ رانی باغ چڑیاگھر کو بین الاقوامی معیار کا بنایا جارہا ہے  جہاں جانوروں کو لوگ بالکل قریب سے دیکھ سکیں گےیعنی جانور آزادہوں گے اور انہیں دیکھنے کیلئے آنے والے افراد قید۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK