• Mon, 29 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارامتی میں شردپوار اے آئی سینٹر کا افتتاح گوتم اڈانی کے ہاتھوں عمل میں آیا

Updated: December 29, 2025, 12:27 PM IST | Agency | Baramati

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے سربراہ نے کہا کہ ’’شردپوار کو میں اپنا رہبرمانتا ہوںاوران کی بے حد عزت کرتا ہوں‘‘

Gautam Adani and Sharad Pawar can be seen on the stage of the inauguration ceremony. Picture: INN
افتتاحی تقریب کے اسٹیج پر گوتم اڈانی اور شردپوار دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
 یہاں شردپوار اے آئی ایکسلنس سینٹر کا افتتاح اتوار کو صنعتکار گوتم اڈانی  کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے ۔ اس تقریب میں این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، سُنیترا پوار، رکن اسمبلی روہت پوار اور نوجوان رہنما یوگیندر پوارشریک تھے۔ خیال رہے کہ شرد پوار کے نام پر قائم کیے گئے اے آئی ایکسلنس سینٹرکے پروجیکٹ کی تعمیر و قیام میں اڈانی گروپ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ 
بارامتی میںمنعقدہ اس افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے این سی پی سربراہ شردپوار کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ’’ شرد پوار کو ہر شعبے کی گہری معلومات ہے۔ وہ میرے لئے  قابلِ احترام اور قابلِ تقلید شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنے طویل سیاسی کریئر کے دوران   خوب سارے سماجی و فلاحی کام کئے ہیں‘‘ اڈانی نے مزید کہا کہ ’’ شرد پوار میرے لئے راہبر اور رہنما  شخصیت ہیں۔
اڈانی کے دورے کاسیاسی مساوات پر کیا اثر ہوگا؟
نوبھارت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ایک ساتھ آنے کی باتیں چل رہی تھیں، مگر دونوں این سی پی  کا اتحاد نہیں ہوپایا ہے۔ اس کے باوجود بارامتی میں پورا پوار خاندان اڈانی کے استقبال اور ملک کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کالج کے افتتاح کے لیے ایک ساتھ نظر آیا۔ اس پر تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں بھرپور بحث ہو رہی ہے۔ وِدیا پرتِشٹھان کی جانب سے قائم کیے گئے ملک کے پہلے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس کالج کا افتتاح اتوار کو گوتم اڈانی نے کیا۔ اس کالج کو اڈانی گروپ کی جانب سے تعاون دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی گوتم اڈانی بارامتی آئے تھے اور انہوں نے زرعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔ اب دوبارہ ان کے بارامتی پہنچنے اور پوار خاندان کے بھرپور استقبال کے بعد سیاسی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گوتم اڈانی اور پوار خاندان کے تعلقات کبھی چھپے نہیں رہے۔ پچھلی بار بھی وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بارامتی آئے تھے۔ اس بار بھی ان کے دورے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے،خاص طور پر ایسے وقت میں جب ریاستی سیاست ایک نئے موڑ پر کھڑی ہے۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں ہوئی کشمکش کے بعد اب دونوں نیشنلسٹ کانگریس کے دوبارہ قریب آنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اڈانی کے اس دورے کے بعد کیا یہ عمل تیز ہوگا، یہ دیکھنا اہم ہوگا۔ خیال رہے کہ این سی پی ، انڈیا اتحاد میں شامل ہے اوراس کی اتحادی پارٹی کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں قائدحزبِ اختلاف راہل گاندھی گوتم اڈانی پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK