Inquilab Logo

سیاہ قانون کیخلاف ہرسیکولر شہری کو شامل ہونا چاہئے

Updated: February 26, 2020, 1:09 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

ممبئی باغ کو ۳۰؍دن مکمل،احتجاج کو مزید تقویت دینے کی اپیل

ممبئی باغ احتجاج کو ۳۰؍دن مکمل ہوگئے۔ تصویر : انقلاب
ممبئی باغ احتجاج کو ۳۰؍دن مکمل ہوگئے۔ تصویر : انقلاب

ممبئی : خواتین اور طالبات کی حوصلہ افزائی اور  سیاہ قانون کی مخالفت میں شہر یاریاست کے مختلف حصوں سے ہی نہیں بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے یکے بعد دیگرے مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات مورلینڈ روڈ ممبئی باغ میں ہونے والے احتجاج کا حصہ بن رہے ہیں ۔منگل کو انکیتا نامی خاتون آرٹسٹ نے ایک سفید چادر پرسی اے اے اور این آر سی کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج درج کیا اورمختلف رنگوں سے اپنے ساتھ ساتھ مظاہرین کے ہاتھوں اور انگوٹھےکا نشان لے کر اپنی موجودگی درج کی ۔ وہیں ممبئی باغ کی خواتین نے احتجاج کے سلسلہ میں ناگپاڑہ ، مدنپور اور اطراف کے علاقوں میں پرچہ تقسیم کر کے اس احتجاج کو مزید مستحکم بنانے کی بھی اپیل کی ہے ۔ 
 انکیتا نامی آرٹسٹ نے اپنے فن پارے کا انوکھا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سفید چادر پر تحریری کیا ’ہاں ہم یہاں ہیں ‘‘ اور پھر رنگوں میں ہاتھ ڈبو کر اس سفید چادر پر نشان لگایا اور رنگولی بنا کر ممبئی باغ کا احتجاج کے ۳۰؍ ویں دن میں داخل ہونے کا بھی اعلان کیا۔ اسی طرح وہاں موجود خواتین اور طالبات نے بھی اپنے انگوٹھے اور ہاتھوں میں کلر لگا کر اپنی موجودگی درج کی ۔
  ممبئی باغ کی سراپا احتجاج بنیں خواتین نے ناگپاڑہ ، مورلینڈ روڈ ، مدنپورہ اور اطراف آباد خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اپیل بھی کی کہ ’’یہ لڑائی ہماری ذاتی نہیں ہے ، ہر سیکولر شہری کو اس لڑائی میں شامل ہونا چاہئے اور ملک کے دستور کو بچانے کے لئے پر امن احتجاج کو نہ صرف جاری و ساری رکھنا چاہئے بلکہ ایسی طاقت بھرکر ابھرنا چاہئے کہ حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے ۔‘‘ اپنی اپیل کے ذریعہ خواتین نے سیاسی ، سماجی ، ملی اور طلبہ و غیر سرکاری سیکولر تنظیموں سے بھی اس احتجاج کو طاقتور اور مستحکم بنانے کی اپیل کی ہے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK