Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کے خلاف مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے: اسرائیلی فوجی سربراہ

Updated: June 26, 2025, 12:58 PM IST | Agency | Tel Aviv

ایال زامیر نے کہا کہ ’’ ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں مگر ایران کے خلاف مہم جاری رہے گی۔‘‘

Eyal Zamir. Photo: INN
ایال زامیر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر نےکہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود تل ابیب کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے جنرل اسٹاف کے ایک اجلاس میں کہا کہ ’’ہم ایک اہم مرحلہ مکمل کر چکے ہیں، مگر ایران کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ ‘‘ایال زامیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو موجودہ مہم کی کامیابیوں پر مبنی ہوگا۔ ہم نے ایرانی جوہری اور میزائل پروگرام کو برسوں کیلئے پیچھے دھکیل دیا ہے اور ہمیں زمینی موجودگی برقرار رکھنی ہوگی۔ ‘‘
 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی توجہ اب دوبارہ غزہ کی طرف ہے، جہاں قید کئے گئے اسرائیلیوں کی واپسی اور حماس کی حکومت کے خاتمے کو ہدف بنایا گیا ہے۔ فائر بندی نافذ، جنگ بندی کا غیر یقینی مستقبل ایران اور اسرائیل کے درمیان ۱۲؍روزہ جنگ کے بعد منگل کو فائر بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہو ا۔ اس دوران امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے قطر میں واقع امریکی اڈے پر محدود جوابی کارروائی کی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان میں پیش پیش تھے نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران پر بمباری سے باز رہے، کیونکہ یہ جنگ بندی کی ’سنگین خلاف ورزی‘ ہوگی۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران اور اسرائیل کو خود معلوم نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ‘‘ تاہم انہوں نے زور دیا کہ فائر بندی اب بھی ’نافذ العمل‘ ہے۔ دونوں ملکوں نے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ اگر مخالف فریق کی جانب سے خلاف ورزی ہوئی تو وہ جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ 
 منگل کی صبح اسرائیل نے امریکی تجویز پر جنگ بندی کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھاکہ ۱۳؍ جون سے شروع کی گئی جنگ میں اپنے تمام مقاصد حاصل کر لئے گئے ہیں، جن میں ایرانی جوہری پروگرام کو ختم کرنا سرفہرست تھا۔ حالانکہ میڈیا رپورٹ کچھ اور کہہ رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK