Inquilab Logo

کینیڈا کےجنگلوں کی آگ ناورے میں داخل

Updated: June 10, 2023, 1:36 PM IST | Ottawa

کینیڈا کے جنگلوں کی آگ نے ناروے کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ سی این این کی ایک رپورٹ کےمطابق سائنسدانوں نے یہ بات کہی ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

کینیڈا کے جنگلوں کی آگ نے ناروے کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ سی این این کی ایک رپورٹ کےمطابق سائنسدانوں نے یہ بات کہی ہے ۔ واضح ہوکہ کینیڈا کی آگ امریکہ کے کئی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جس کی وجہ ۷۵؍ ملین افراد کیلئےالرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ 
 پچھلےچند دنوں میں کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نےگرین لینڈ ، آئس لینڈ اور اب ناروے کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ ناروے کے این آئی ایل یو انسٹی ٹیوٹ کے سائنسداں حساس آلات کے ذریعے بڑھنے والی آگ کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ کے سینر سائنسداں نکولاس ایونگلیو نے کہا کہ ’’ ناروے کی عوام آگ کی بو جبکہ اسے دیکھ بھی سکتے ہیں ۔امریکہ کے دیگرشہروں کے علاوہ ناروے میں بھی اس کے خطرناک اثر دیکھنے کوملیں گے لیکن اس کے عوام کی صحت اثر اندازنہیں ہو گی ۔یہ کوئی ناممکن بات نہیں ہے ۔ اس طرح کی آگ ہمیشہ دور دراز کے علاقوں تک پہنچ جاتی ہے۔ ۲۰۲۰ء میں بھی کیلیفورنیا کے جنگلات کی خطرناک آگ نے سوالبار دکو بھی اثر انداز کیا تھا۔ اس آگ کی وجہ سے فضا بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اس پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘‘

Canada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK