فیفا نے۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد۶۰؍ ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔فیفا نے اعلان کیا کہ اس نے ہرمیچ خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے۔
EPAPER
Updated: December 17, 2025, 8:02 PM IST | New York
فیفا نے۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد۶۰؍ ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔فیفا نے اعلان کیا کہ اس نے ہرمیچ خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے۔
فیفا نے۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد۶۰؍ ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔فیفا نے اعلان کیا کہ اس نے ہرمیچ خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے فی ٹکٹ ۶۰؍ ڈالر(۴۵؍ برطانوی پائونڈز)قیمت مقرر کی گئی ہے۔
صدرفیفا نے اس کیٹیگری کو سپورٹر انٹری ٹائر قرار دیا ہے جو صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے ہوںگی، ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال اسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی، ہرمیچ کیلئے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ٹکٹ کی نئی قیمت ان ممالک کے سرگرم شائقین کی ایک مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہو گی جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ فیفا نے کہا کہ۶۰؍ ڈالرس (۵۱؍ یورو) کے ٹکٹ اہل ٹیموں کے شائقین کے لیے محفوظ ہوں گے اور ہر قومی فیڈریشن کی الاٹمنٹ کا ۱۰؍ فیصد ہوتا ہے۔
فین گروپ فٹبال سپورٹرز یورپ (ایف ایس ای)، جس نے گزشتہ ہفتے قیمتوں پر تنقید کی گئی تھی اور اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیفا بہت کم پیشکش کر رہا ہے۔ ایف ایس ای نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ ہم فیفا کی جانب سے اس کے اصل منصوبوں کو پہنچنے والے نقصان کے بظاہر تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن نظرثانی کافی حد تک نہیں جا سکتی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک ۶۰۰؍ بلین ڈالرس کی مجموعی مالیت کے ساتھ تاریخ رقم کردی
کارلوس الکاراز نے کوچ خوان کارلوس فیریرو سے راہیں جدا کر لیں
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے کوچ خوان کارلوس فیریرو کے ساتھ ۷؍سالہ طویل رفاقت کا اختتام کر دیا ہے۔ اسی دوران الکاراز نے اپنے کریئر کے تمام ۶؍ گرینڈ سلیم خطابات جیتے تھے۔الکاراز نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ ’’یہ پیغام لکھنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ سات برس سے زائد عرصے تک ساتھ رہنے کے بعد کارلوس فیریرو اور میں نے کوچ اور کھلاڑی کے طور پر اپنی مشترکہ کہانی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں ملنے والی محبت سے لیونل میسی جذباتی ہوگئے
اس پیغام کے ساتھ الکاراز نے دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ اور فیریرو ایک دوسرے کو گلے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں، جو ان کے قریبی تعلق کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’ایک بچے کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔خوان کارلوس فیریرو کی رہنمائی میں الکاراز نے عالمی ٹینس میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں اور کم عمری میں ہی کھیل کے سب سے بڑے اعزازات اپنے نام کیے۔