• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا:۲۰۲۵ء کے پہلے ۹؍ماہ میں نئے بین الاقوامی طلبہ میں ۶۰؍ فیصد کمی

Updated: December 14, 2025, 4:04 PM IST | Ottawa

کنیڈا میں ۲۰۲۵ء کے پہلے ۹؍ماہ میں نئے بین الاقوامی طلبہ میں ۶۰؍ فیصدکمی واقع ہوئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کنیڈا کی حکومت نے ملک میں غیر ملکی آبادی کو عارضی طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۲۵ء کے پہلے نو مہینوں میںکنیڈا میں نئے بین الاقوامی طلبہ کی آمد میں۶۰؍ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ جنوری سے ستمبر ۲۰۲۵ء کے دوران ۲۰۲۴ءکی اسی مدت کے مقابلے میں ایک لاکھ ۵۰؍ ہزار ۲۲۰؍ کم نئے طلبہ کنیڈا پہنچے ۔صرف ستمبر ۲۰۲۵ء میں، کینیڈا میں صرف۱۱۳۹۰ نئے طلبہ نے داخلہ لیا، جو گزشتہ سال ستمبر میں آنے والے ۲۸۹۱۰؍طلبہ کے مقابلے میں۶۰؍ فیصد کم ہے ۔یہ کمی آنے والے سالوں میں اور زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کنیڈا کی حکومت نے نئے بین الاقوامی طلبہ کے داخلے کے اہداف میں بڑی تخفیف کی ہے، جس کے تحت۲۰۲۶ء کے لیے صرف ایک لاکھ ۵۵؍ ہزار نئے طلبہ کو داخلہ دینے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ یہ۲۰۲۵ء کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً نصف کے برابر ہے ۔
دریں اثناء حکومت کی طرف سے یہ کمی دانستہ پالیسیوں کے نتیجے میں آئی ہے، جن کا مقصد رہائش اور بنیادی ڈھانچے پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا اور ملک میں عارضی رہائشیوں کی آبادی کے تناسب کو۲۰۲۷ء کے آخر تک۵؍ فیصد سے کم کرنا ہے ۔ ۲۰۲۴ء کے مطالعاتی اجازت نامے (اسٹڈی پرمٹ) پر قومی حد نافذ ہے ۔بعد ازاں ۲۰۲۶ء کے لیے مجموعی طور پر صرف  ۴؍ لاکھ ۸؍ ہزار مطالعاتی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، جن میں نئے آنے والے طلبہ کے لیےایک لاکھ ۵۵؍ ہزار پرمٹ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: ٹائم میگزین ’پرسن آف دی ایئر‘ ۲۰۲۵ء مصنوعی ذہانت کے معماروں کو قرار دیا گیا

خیال رہے کہ زیادہ تر نئے طلبہ کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ متعلقہ صوبے یا علاقے کا ایک تصدیقی خط جمع کرانا لازمی ہے ۔ تاہم، ۲۰۲۶ءسے پبلک ڈیزائن ایٹڈ لرننگ انسٹی ٹیوشنز میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ اس شرط سے مستثنیٰ ہیں ۔اس کے علاوہ مطالعاتی اجازت نامے کی درخواست کے لیے، طلبہ کو اپنے پہلے سال کی فیس کے علاوہ کم از کم۲۲۸۹۵؍کنیڈین ڈالر ملکیتکا ثبوت پیش کرنا ہوگا ۔ساتھ ہی پرائیویٹ کالج جو پبلک کالج کے نصاب کے تحت چلتے ہیں، وہاں پڑھنے والے طلبہ اب پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ کے اہل نہیں رہے۔ نیز، شریک حیات کے کھلے کام کے اجازت نامے اب صرف ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں داخل طلبہ کے ساتھیوں تک محدود ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: برسٹل میوزیم سے برطانوی دور سلطنت کے۶۰۰؍ سے زائد نوادرات چوری

تاہم اس کمی کا اثرکنیڈا کی یونیورسٹیوں پر پڑ رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق، کینیڈا کی۸۲؍ فیصد یونیورسٹیوں میں بیچلر کی سطح پر اندراج میں کمی ہوئی ہے ۔یونیورسٹیوں میں اب ہندوستانی اور چینی طلبہ کی تعداد میں تیزی سے کمی دیکھی جارہی ہے، جبکہ افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا جیسے نئے خطوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔نتیجے کے طور پراس کمی سے متاثرہ ادارے اپنے بجٹ اور عملے میں تخفیفکے منصوبے بنا رہے ہیں ۔تاہم، آنے والے بین الاقوامی طلبہ کے ایک چھوٹے گروپ کے لیے، مستقبل میں کنیڈا میں مستقل رہائش (پرماننٹ ریزڈنسی) کے حصول کے مواقع بہتر ہو سکتے ہیں، کیونکہ کم طلبہ کا مطلب ہے کہ مستقبل میں مستقل رہائش کے لیے مقابلہ کم ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK