Inquilab Logo

کنیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو اور پولینڈ کے صدر ڈوڈا کی ملاقات

Updated: April 22, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Ottawa

مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال،یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ’امن فارمولے‘ کی حمایت کا وعدہ۔

Canadian Prime Minister Trudeau and Polish President Duda. Photo: INN
کنیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو اور پولینڈ کے صدر ڈوڈا۔ تصویر : آئی این این

 کنیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سنیچر کو پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں  نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ 
یاد رہے کہ ڈوڈا۱۸؍ سے۲۳؍ اپریل تک کنیڈا کے دورے پر ہیں۔ اس سلسلے میں کنیڈا کی حکومت نے بتایا، ’’دونوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ’امن فارمولے‘ کی حمایت کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کنیڈین فورسیز بیس اسکوی مالٹ میں پولینڈ کے صدر آندریز ڈوڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعظم اور صدر نے روس کی جارحیت کے آغاز کے دو سال بعد یوکرین کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طورپر صدر زیلنسکی اور امن سے متعلق ان کی سفارتی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا، خاص طور پر یوکرین امن فارمولے کے ذریعے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: کسانوں کی تحریک ۵؍ویں روز میں داخل

بیان میں کہا گیا ہے، ’’ ٹروڈو اور ڈوڈا نےنیٹو کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا بھی اظہارکیا اور جولائی میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولینڈ کی توانائی کی حفاظت میں کنیڈا کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘
یاد رہےکہ زیلنسکی کا ’امن فارمولہ‘ تمام قیدیوں کے تبادلے، یوکرین کیلئے سیکوریٹی کی ضمانتیں اور۲۰۱۴ء سے پہلے کی سرحدوں پر واپسی کی تجویز پیش کرتا ہے۔ روس نے اپنی طرف سے بار بار کہا کہ وہ امن مذاکرات کیلئے تیار ہے جب تک کہ روسی مفادات کا احترام کیا جاتا ہے اور یوکرین زمینی حقیقت کو تسلیم کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK