Inquilab Logo

بہار میں زندہ جلائی گئی گلناز کو انصاف دلانے کیلئے ممبرا میں کینڈل مارچ

Updated: November 21, 2020, 7:18 AM IST | Mumbai

بہار میں زندہ جلائی گئی گلناز کو انصاف دلانے کیلئے ممبرا میں این سی پی کی جانب سے جمعہ کی شب کینڈل مارچ نکالاگیا اور بہار حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

Protest scene. Photo: INN
احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

بہار میں زندہ جلائی گئی گلناز کو انصاف دلانے کیلئے ممبرا میں این سی پی کی جانب سے جمعہ کی شب کینڈل مارچ نکالاگیا اور بہار حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے اعلان کیاہے کہ جب تک گلناز کے مجرموں کو سزا نہیں مل جاتی تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ کینڈل مارچ ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایم گیٹ سے ممبرا پولیس اسٹیشن کے قریب واقع بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر چوک تک نکالا گیا جس میں این سی پی کے سینئر لیڈر سید علی عر ف بھائی صاحب ،این سی پی ممبرا کلوا اسمبلی  حلقہ کے صدر شمیم خان ، یووا صدر اشرف (شانو) پٹھان،ظفر نعمانی، سراج ڈونگرے اور دیگر کارپوریٹر نیز کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر رُتا جتیندر ا وہاڑ( خواتین کی تنظیم سنگھرش کی چیئرپرسن) نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ جب تک بہار کی بیٹی کو انصاف نہیں ملے گا اور بیٹیوں اور خواتین پر ظلم جاری رہے گا ،ہم اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے۔‘‘اس مظاہرے میں متعدد خواتین بھی شامل تھیں ۔کینڈل مارچ شروع کرنے سے قبل ایم گیٹ کے نیچے لگے ہوئے مذمتی بینر کے پاس متعدد افراد نے موم بتیاں جلا کرمقتولہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 مظاہرین یہ نعرے لگا رہے تھے ’ ہوش میں آؤ، ہوش میں آؤ، نتیش سرکار ہوش میں آؤ، مردہ باد مردہ باد نتیش سرکار مردہ باد،نتیش سرکار ہائے ہائے، بیٹی کے سمان میں راشٹر وادی میدان میں ، مودی تیری تانا شاہی نہیں چلے گی، نہیں چلے گی اور ہمیں انصاف چاہئے ‘۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK