• Tue, 25 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا : شیل میں منہدم کی گئی عمارتوں کے مکینوں کیلئے ریلیف جمع کرنے کی کوشش

Updated: November 25, 2025, 11:01 AM IST | Agency | Mumbra

 یہاں سے قریب شیل علاقے میں دوستی کمپلیکس کے پیچھے واقع ایم وی کے کمپاؤنڈ، صدر وکمپاؤنڈ اور خان کمپاؤنڈ میں کورٹ کے حکم کا حوالہ دے کر نئی عمارتوں کو زمیں بوس کر دیا گیا۔

A table was installed at the M Gate of Mumbra for assistance. Photo: INN
امداد کیلئے ممبرا کے ایم گیٹ پرلگایا گیا ٹیبل۔ تصویر:آئی این این
 یہاں سے قریب شیل علاقے میں دوستی کمپلیکس کے پیچھے واقع ایم وی کے کمپاؤنڈ، صدر وکمپاؤنڈ اور خان کمپاؤنڈ میں کورٹ کے حکم کا حوالہ دے کر نئی عمارتوں کو زمیں بوس کر دیا گیا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کی جانب سے کی گئی اس کارروائی سے کئی مکین بے گھر ہوگئے ہیں، جن میں کئی بیمار اور بیوائیں بھی شامل ہیں۔ متاثرین کی مالی مدد کیلئے غیر سرکاری تنظیم ’فینیویکس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پیر سے ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایم گیٹ کے نیچے ٹیبل لگا یاگیا ہے۔
ٹیبل پر موجود محب شیخ سے رابطہ قائم کرنے پر انہوںنے نمائندۂ  انقلاب کو بتایاکہ ’’ تھانے میونسپل کارپوریشن نے ایم وی کے، صدور اور خان کمپاؤنڈ میں انہدامی کارروائی کی ہے۔ ان عمارتوں میں بڑی تعداد میں غریبوں نے اپنی زندگی بھر کی کمائی لگا کر مکان خریدا تھا لیکن انہیں کوئی متبادل جگہ دیئے بغیر ان کے مکان زمیں بوس کر دیا گیا۔ انہدامی کارروائی کے وقت کئی شہری بیمار اور معذور تھے، بیوہ اور حاملہ بھی تھیں لیکن کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی گئی اور انہیں گھروں سے نکال کر انہدامی کارروائی کی گئی۔ ممبرا کے شہریوں نے مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد دی ہے تو مقامی متاثرین کی یقینی طو رپر مددکریں گے ۔ اس دوران جمع ہونے  والی رقم سے متاثرین میں بیماروں کا علاج کروانے، کرایہ پر عارضی مکان دلانے اور جس طرح بھی ممکن ہو، ان کی مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ ممبرا ریلوے اسٹیشن سے قبل امرت نگر درگاہ روڈ پر بھی ۳؍ روز تک ریلیف جمع کی گئی اور وہاں سے تقریباً  ۳۹؍ ہزار روپے جمع ہوئے ہیں۔فینیویکس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار کے بقول لوگ بیمار متاثرین کا اپنے خرچ پر علاج کروانا چاہتے ہیں  یا رعایتی کرایہ پر انہیںمکان دلوانا چاہتے ہیں تو وہ اس طرح بھی ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK