• Sat, 28 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیجریوال کیخلاف مقدمہ خارج

Updated: February 28, 2026, 9:03 AM IST | Hamidullah Siddiqui | New Delhi

شراب گھوٹالہ کیس میں مودی سرکار کو منہ کی کھانی پڑی، سیسودیا اور کے کویتاسمیت تمام ملزمین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے عدالت نے خاطی افسران کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا حکم دیا،سی بی آئی ہائی کورٹ پہنچی

Arvind Kejriwal breaks down in tears outside the court after being discharged from the case. (PTI)
اروند کیجریوال مقدمہ سے ڈسچارج ہونے کے بعد عدالت کے باہر جذباتی ہوکر رو پڑے۔ ( پی ٹی آئی)

قومی راجدھانی  کے راؤز ایونیو کورٹ  نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا، تلنگانہ   کے سابق  وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا اور دیگر۲۰؍ ملزمین کو  مبینہ ’’شراب گھوٹالہ‘‘ کے کیس سے جمعہ کو ڈسچارج کردیا۔ کورٹ کو سی بی آئی کے  شواہد اس لائق بھی نہیں لگے کہ ملزمین  کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتا ،اس لئے عدالت نے فردجرم عائد کرنے کےمرحلہ میں ہی تمام ملزمین کو نہ صرف بری کردیا بلکہ ان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جنہوں  نے بے قصورافراد کو پھنسانے کی کوشش کی۔سی بی آئی  نےفوری طور پر  فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
عدالت  کے اس فیصلے نے مودی سرکار کو شرمسار کردیا ہے  اور اس الزام کو تقویت حاصل ہوگئی ہے کہ بی جےپی حکومت اپوزیشن کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔  راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج جتیندر سنگھ نے سی بی کی تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر تنقید کرتے ہوئے  اپنے فیصلہ میں کہا کہ استغاثہ کوئی بھی ایسا مواد پیش کرنے میں ناکام رہی جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ اس وقت کے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے رشوت کی کوئی رقم وصول کی یااس میں  سہولت فراہم کی۔
  عد الت نے محض گواہوں کے بیان کی بنیاد پرکسی آزادانہ ثبوت کے بغیر اس پورے معاملے کو مجرمانہ سازش سے جوڑنے کی استغاثہ کی کوششوں کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اس بات کو نوٹ کیا کہ کس طرح گواہوں کومعافی دیکر انہیں سرکاری گواہ بنایا گیا اور پھر بیانات لئے گئے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK