Inquilab Logo

بہار میں آج سے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز

Updated: January 07, 2023, 10:29 AM IST | Asfar Faridi | patna

معاشی صورتحال کی بھی معلومات اکٹھا کی جائےگی، نتیش کی اسے قومی سطح کا موضوع بنانے کی بھی تیاری

Nitish Kumar during Samadhan Yatra;(PTI)
نتیش کمار سمادھان یاترا کے دوران;(پی ٹی آئی)

بہار میں سنیچر ۷؍جنوری سے نتیش کمار سرکار ذات پر مبنی مردم شماری  کا آغازکرے گی جو ۲؍ مرحلوں میں ہوگی اور جس پر  ۵۰۰؍ کروڑ کا خرچ آئےگا۔ اس  دوران  ۲۶؍ سوالات پوچھے جائیں گے۔یہ کام دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔پہلے مرحلے میں  ۷؍جنوری سے۲۱؍جنوری تک لوگوں کے مکانات ، ان کے مالکان اور اس میں رہنے والوں کی تفصیلات یکجا کی جائیں گی جبکہ  دوسرے مرحلےمیں یکم اپریل سے ۳۰؍اپریل تک لوگوں کی ذات اور ان کی معاشی صورتحال کی تفصیلات لی جائےگی۔مئی ۲۰۲۳ءتک اس کام کو مکمل کرلینےکا ہدف رکھاگیاہے۔
  نتیش کمار نے اشارہ دیا ہے کہ ریاست میں اس کام کی تکمیل کے بعد وہ اسے قومی سطح کا موضوع بنائیں گے اور پورے ملک میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کیلئے تحریک چھیڑی جائے گی۔حالانکہ مرکز نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے یہ واضح کردیا ہےکہ ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائی جائے گی۔ مرکز کا موقف  ہےکہ او بی سی ذات کی گنتی کرانا لمبا اور پیچیدہ کام ہے۔اس دوران نتیش حکومت نے ۲؍ جون ۲۰۲۲ء کو کابینہ کی میٹنگ میں ریاستی سطح پر ذات پر مبنی گنتی کرانے کا فیصلہ کیا اور  ۲؍ مہینے بعد ہی نتیش نے بی جے پی سے اپنا دامن چھڑا  لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK