• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار میں این ڈی اے کی جیت پر بی جے پی ہیڈکوارٹرمیں جشن

Updated: November 14, 2025, 10:48 PM IST | New Delhi

وزیراعظم مودی نے این ڈی اے پارٹیوں کی طرف سے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ،کہا کہ بی جے پی بنگال سے بھی جنگل راج کو اکھاڑ پھینکے گی

Prime Minister Modi waves `angucha` in celebration, accompanied by BJP President Nadda and Rajnath Singh
وزیراعظم مودی ’انگوچھا‘ لہرا کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، ساتھ میں بی جے پی صدر نڈا،اور راج ناتھ سنگھ

بہار میں این ڈی اے کی زبردست جیت کے بعد دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ زبردست فتح ناقابل یقین اعتماد کا نتیجہ ہے، بہار کے لوگوں نے ہلچل مچا دی ہے۔ پی ایم مودی نے اپنی تقریر کا آغاز’جے چھٹی مئیا‘ کے نعرے سے کیا اور کہا کہ’’ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بہار کے ہر گھر میں مکھانے کی کھیر دستیاب ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ یہاں بھی مکھانے کی کھیر پیش کی گئی ہے۔ ہم این ڈی اے کے لوگ عوام کے خادم ہیں۔ہم اپنی محنت سے عوام کا دل خوش کرتے رہتے ہیں اور ہم نے تو ان کا دل چراکر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلئے آج بہار نے بتا دیا ہے- ایک بار پھر این ڈی سرکار۔‘‘انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے ترقی یافتہ اور خوشحال بہار کے لیے ووٹ دیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران میں نے بہار کے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی اور بہار کے لوگوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔
 وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بہار نے این ڈی اے کو۲۰۱۰ء کے بعد سے اپنا سب سے بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ ’’میں این ڈی اے کی تمام پارٹیوں کی جانب سے بہار کے عظیم لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں بہار کے عظیم لوگوں کو احترام کے ساتھ نمن کرتا ہوں۔ آج میں لوک نائک جے پرکاش اور بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کا بھی احترام کے ساتھ نمن کرتا ہوں۔ آج کی جیت ہمیں بہار کی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا حوصلہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا-’’دوستو، ایک پرانی کہاوت ہے کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے۔ بہار میں کچھ پارٹیوں نے خوشامد پر مبنی’ایم وائی‘ فارمولہ بنایا تھا، لیکن آج کی جیت نے ایک نیا، مثبت’ایم وائی‘ فارمولہ دیا ہے- خواتین اور نوجوان۔‘‘انہوں نے کہا-’’میں جموں و کشمیر کے نگروٹا اور اڈیشہ کے گول پاڑہ کے لوگوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ آج یہ صرف این ڈی اے کی جیت نہیں ہے، یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، یہ ان لوگوں کی بھی جیت ہے جو ہندوستان کی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس انتخابات نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں بھاری ووٹنگ ہونا محروم اور استحصال زدہ لوگوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرنا یہ الیکشن کمیشن کی بہت بڑی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار وہ سرزمین ہے جس نے ہندوستان کو’ لوک تنتر کی جننی‘ ہونے کا اعزاز بخشا۔ آج اسی سرزمین نے جمہوریت پر حملہ آور قوتوں کو شکست دی ہے۔ بہار نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ عوام کا اعتماد جیتتا ہے۔ بہار نے ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا ہے کہ عوام ضمانت پر رہنے والوں کی حمایت نہیں کرے گی۔ ہندوستان اب حقیقی سماجی انصاف کے لیے ووٹ دے رہا ہے، جہاں ہر  کنبہ کو برابری، احترام اور موقع ملتا ہے، اور جہاں منہ بھرائی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ لیکن اگر منہ بھرائی کی جگہ لینی ہے مطمئن کرنے کا لیں، یہ بہترین راستہ ہے۔ ہندوستان کے لوگ اب صرف ترقی چاہتے ہیں۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK