اویسی کی پارٹی نے گزشتہ بار کی طرح اس مرتبہ بھی سیمانچل میں شاندار مظاہرہ کیا، آر جے ڈی سے ۳؍ اور جے ڈی یو سےصرف ایک مسلم امیدوار کو فتح ملی
EPAPER
Updated: November 14, 2025, 11:18 PM IST | Javed Akhtar | Patna
اویسی کی پارٹی نے گزشتہ بار کی طرح اس مرتبہ بھی سیمانچل میں شاندار مظاہرہ کیا، آر جے ڈی سے ۳؍ اور جے ڈی یو سےصرف ایک مسلم امیدوار کو فتح ملی
بہار اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ مسلم نمائندوں کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے۔ اس اسمبلی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوںکے صرف ۹؍مسلم نمائندگان پہنچ پائے ہیں ۔ اس میں مسلم اکثریتی سیمانچل خطےسے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر ۵؍امیدوار وںنےجیت درج کی ہے جبکہ آرجے ڈی کے ۳؍اور جےڈی یو کےٹکٹ پر صرف ایک امیدوار ایوان تک پہنچ سکا ۔ سیمانچل کی مسلم اکثریتی آبادی والے اسمبلی حلقے سے جن ۵؍امیدواروں نےجیت کا پرچم لہرایا ہےان میں ایم آئی ایم کےریاستی صدر اختر الایمان نے امور سیٹ سےدوبارہ جیت درج کرائی ہے۔ اس کےعلاوہ آرجےڈی کے ٹکٹ پر رگھوناتھ پور سیٹ سے اسامہ شہاب ، بسفی سے آصف احمد اور ڈھاکہ سے محمد فیصل رحمٰن انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جے ڈی یو سےصرف ایک امیدوار زماں خان انتخاب جیت پائے۔
یاد رہے کہ۲۰۲۰کے اسمبلی انتخابات میں کل ۱۹؍مسلم امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اس سے قبل ۲۰۱۵ءمیں۲۴؍، ۲۰۱۰ ء کےاسمبلی انتخابات میں ۱۹؍ ، اور ۲۰۰۵ءکے اسمبلی انتخابات میں ۱۶؍مسلم امیدوار جیتنے میں کامیاب ہو ئےتھے۔ اس کے مقابلے اس انتخابات میں صرف ۹؍مسلم نمائندگا ن ایوان پہنچنے میں کامیاب ہوئےہیں۔ اس مرتبہ این ڈی اے کی بھاری جیت کے درمیان بھی اویسی کی پارٹی نے سیمانچل علاقے میں اپنی مضبوط گرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔اویسی کی پارٹی کے امیدواروں نے جوکیہاٹ، کوچادھامن، ٹھاکر گنج، امور اور بائسی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے