Inquilab Logo

شدید بارش کے سبب سینٹرل اور ہاربر لائن کی لوکل ٹرینیں معطل

Updated: June 09, 2021, 2:19 PM IST | Mumbai

بدھ کو ممبئی میں شدید بارش کے سبب سینٹرل اور ہاربر لائن کی لوکل ٹرین خدمات کو معطل کردیا گیا۔

Pic:Midday (Bipin Kokate)
تصویر :مڈ ڈے ( بپن کوکاتے)

دھ کو ممبئی میں شدید بارش کے سبب سینٹرل اور ہاربر لائن کی لوکل ٹرین خدمات کو معطل کردیا گیا۔ ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر خدمات روکی گئی ہیں۔ سینٹرل ریلوے کے چیف تعلقات عامہ کے افسرشیواجی ستار نے بتایا کہ نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور سائن کرلا کے مابین آبی گزرگاہ کی وجہ سے ، احتیاطی اقدامات کے طور پر سی ایس ایم ٹی اور کرلا کے درمیان ٹرین خدمات صبح ٩ بج کر ٥٠ منٹ پر معطل کردی گئیں۔دوسرے حصوں میں خدمات جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کو روکنے کا فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے- باقی خدمات جاری ہیں نیز ، تھانے اور کرجت /کسارا اور واشی پنویل کے درمیان شٹل خدمات چل رہی ہیں۔دریں اثنا ، سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے ٹریفک بھی موڑ دیا گیا ہے-بی ایم سی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ نے ٹویٹ کیا کہ مہاراشٹر نگر فلائی اوور پل کے راستے سے گزرنے والی بیسٹ بسوں کا رخ موڈ دیا گیا ہے۔بی ایم سی کے مطابق ،ممبئی شہر میں مشرقی اور مغربی مضافات میں بالترتیب ٤٨.٤٩ ملی میٹر ، ٦٦.٩٩ ملی میٹر اور٤٨.٩٩ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK