• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نرم و ملائم جلد کیلئے رات کو سونے سے قبل یہ تین تدابیر کارآمد ہوسکتی ہیں

Updated: January 07, 2026, 2:19 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

جلد کی دیکھ بھال کے لئے رات کا وقت درست ثابت ہوسکتا ہے۔ نائٹ اسکن کیئر روٹین سے جلد نرم و ملائم ہوتی ہے اور دن بھر دھول مٹی اور سورج کی تمازت سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ بھی ہوتا ہے۔

The ingredients in aloe vera gel make the skin soft and supple. Picture: INN
ایلوویرا جیل میں موجود اجزاء جلد کو نرم و ملائم بناتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
جلد کی دیکھ بھال کے لئے رات کا وقت درست ثابت ہوسکتا ہے۔ نائٹ اسکن کیئر روٹین سے جلد نرم و ملائم ہوتی ہے اور دن بھر دھول مٹی اور سورج کی تمازت سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ بھی ہوتا ہے۔ اس تحریر میں رات میں سونے سے قبل ۳؍ چیزوں کو چہرے پر لگانا چاہئے، بتایا جا رہا ہے:
ناریل کا تیل
رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ناریل کا تیل لگائیں۔ یہ ایک نیچرل موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے اور پوری رات جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد کو صحتمند رکھتی ہیں۔ اس کیلئے ناریل کے تیل کے چند قطرے چہرے پر لگائیں۔ پھر ہلکے ہاتھوں سے چہرے کا مساج کریں۔ اس سے جلد نرم و ملائم ہوتی ہے۔
ایلوویرا جیل
رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ایلوویرا جیل لگائیں۔ یہ موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی جلد کو ہائیڈر رکھتا ہے۔ اسے لگانے سے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے۔ ایلوویرا جیل کے استعمال سے جلد چمکدار اور ملائم ہوتی ہے۔ اس کے لئے ایلوویرا کا گودا یعنی جیل تھوڑی سی مقدار میں ہتھیلی پر لیں اور چہرے پر لگائیں۔ اس کے بعد ہلکے ہاتھوں سے چہرے کا مساج کریں۔ صبح اُٹھ کر فیس واش سے چہرہ اچھی طرح دھو لیں۔ یہ عمل کچھ دن پابندی سے دہرانے سے آپ کو نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔
شہد
رات کو سونے سے قبل چہرے پر شہد لگانا سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلیمنٹری خوبیاں ہوتی ہیں جن سے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے نجات ملتی ہیں۔ ساتھ ہی جلد نرم و ملائم ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ نسخوں پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK