Inquilab Logo

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا

Updated: September 16, 2020, 9:41 AM IST | Agency | Patna

دوروزہ دورے میں انتظامی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، ٹیم میں ڈپٹی الیکشن کمشنر بھی شامل ، ۲؍ سے ۳؍ مراحل میں انتخابات ہوسکتےہیں

Election Commission - Pic : PTI
پٹنہ: الیکشن کمیشن کی ٹیم ٹریننگ کے دوران ۔( پی ٹی آئی

منگل کو بہار  اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مر کزی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے بہار کے دورہ کیا اور تیاریوں کا جا ئزہ لیا ۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ بہار کے ۳۔۲؍ مراحل میں انتخابات ہوں گے۔واضح رہےکہ پیرکو مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے۲؍ روزہ دورے پر بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچی تھی۔
 منگل کو الیکشن کمیشن کی ٹیم نے صبح۹؍ بجے سے دوپہر ایک بجےتک بھاگل پور، بانکا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، جموئی، بیگوسرائے، پورنیہ، ارریہ ، کشن گنج اور کٹیہار اضلاع کا جائزہ  لیا۔اس کے بعد الیکشن کمیشن کی ٹیم گیا  پہنچی جہاں ٹیم نے جہان آباد، گیا، ارول، نوادہ، اورنگ آباد، کیمور اور روہتاس اضلاع کے عہدیداروں  کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ ٹیم منگل  ہی کو  دہلی کیلئے روانہ ہوگئی۔
  قبل ازیں ٹیم نے پیر کو مظفر پور، سیتامڑھی، دربھنگہ اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا۔ دورہ کے بعد کمیشن کی ٹیم پٹنہ پہنچی جہاں پٹنہ، سیوان اور گوپال گنج اضلاع کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پٹنہ میں منعقدہ اجلاس میں پٹنہ، نالندہ، بھوج پور، بکسر، سارن، سیوان اور گوپال گنج اضلاع کے ڈی ایم، ایس ایس پی اور ایس پی نے شرکت کی۔
 ۲؍دنوں میں کمیشن کی ٹیم نے تمام اضلاع کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔    الیکشن کمیشن کی ٹیم میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین اور چندر بھوشن کمار کے  ساتھ ساتھ دوسرے عہدیدار بھی شامل تھے۔
   مرکزی الیکشن کمیشن کے ۲؍ روزہ دورے بعد ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی کہ  `بہار اسمبلی کے انتخابات۲؍ سے۳؍ مراحل میں ہوسکتے ہیں۔ اسی دوران اندازے کی بنیاد پر یہ بھی کہا جار ہا کہ بہار کے اسمبلی انتخابات کا اعلان ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK