ڈپٹی چیف کمرشیل منیجر نے تقریباً۵۱؍ آئٹم کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی تھی مگر ابھی اسے لاگو نہیں کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 3:01 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
ڈپٹی چیف کمرشیل منیجر نے تقریباً۵۱؍ آئٹم کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی تھی مگر ابھی اسے لاگو نہیں کیا جائے گا۔
سینٹرل ریلوے میں آج پیر یکم جون سے کھانے پینے کی اشیاء کے دام میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا مگر اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس تعلق سے تقریباً۵۱؍ آئٹم کی لسٹ تیار کی گئی تھی اور اسٹال والوں کو نیا ریٹ بورڈ پر ڈسپلے کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ڈپٹی کمرشیل منیجر پی این رام چندرن نے اپنے دستخط سے ان اشیاء کی فہرست اور نیا ریٹ بھی جاری کیا تھا۔ اس میں وڈا۱۵؍ روپے کا، رگڑا اور مسل ایک پاؤ کے ساتھ۲۵؍ روپے میں، ایک سموسہ ۲۰؍ روپے میں، پاؤ ۵؍ روپے میں، سینڈوچ ۳۵؍ روپے میں، چیز سینڈوچ۴۵؍ روپے میں، پیٹس اور صابودانا وڈا۲۰؍ روپے میں ، ڈھوکلا۲۵؍ روپے اور فرنکی۳۰؍ روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کے اندراج میں لاپروائی نہ برتنے پر زور
بتایا جارہا ہے کہ موجودہ حالات اور نوجوانوں میں شدید ناراضگی کے سبب اسے وقتی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ سینٹرل ریلوے نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے یا ملتوی کرنے کی وجہ تو نہیں بتائی اور نہ ہی نوجوانوں کے شدید غصے پر کچھ کہا مگر یہ ضرور کہا کہ ابھی اسے نافذ نہیں کیا جارہا ہے، تمام چیزیں پرانی قیمتوں پر ہی دستیاب ہوں گی۔ اس ضمن میں رابطہ قائم کرنے پر چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا اور سینئر پی آر او پاٹل نے اس کی تصدیق کی۔
ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے بتایا کہ ویسٹرن ریلوے میں ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، یہ فیصلہ سینٹرل ریلوے کا تھا۔