Inquilab Logo Happiest Places to Work

حجاج کی بہتر خدمت پر لبیتم اور بیسٹ کوآرڈینیشن کا ایوارڈ

Updated: June 01, 2026, 2:55 PM IST | Mumbai

لبیتم ایوارڈ الخالد گروپ کو دیا گیا جبکہ بیسٹ کوآرڈینیشن کا ایوارڈ قونصل جنرل جدہ اور قونصل حج کو دیا گیا۔ اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی مختلف ایوارڈ دیئے گئے ۔

Libitum and Best Coordination Award for Better Service to Pilgrims. Photo: INN
حجاج کی بہتر خدمت پر لبیتم اور بیسٹ کوآرڈینیشن کا ایوارڈ۔ تصویر: آئی این این

ممبئی: حجاج کی بہتر خدمت کے لئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اداروں کو سعودی وزارت الحج کی جانب سے حج کے اختتام پر ایک پروقار تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس کا مقصد حجاج کی مزید بہتر خدمات کے لئے ترغیب دلانا ہوتا ہے۔

  حج۲۰۲۶ء یہ پہلا موقع ہے جب الخالد ٹورز / سیکرڈ ٹرپس، جو الخالد گروپ کا حصہ ہے، کو سعودی وزارت الحج و عمرہ کی جانب سے حاجیوں کی شاندار خدمات کے لئے لیبیتم ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیکریڈ ٹرپس ، الخالدگروپ کا ایک اہم حصہ ہونے کے ساتھ ہندوستان میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے جو۲۶؍ سی ایچ جی او گروپ بنائے گئے ہیں، ان میں سے بھی ایک ہے۔

یہ بھی پڑھئے : کاؤنسل الیکشن: مہایوتی کابھی سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل

 یہ ایوارڈ حج کے مقدس سفر کے دوران اللہ کے مہمانوں کی دیکھ بھال میں عمدگی، لگن اور شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے تفویض کیا گیا ہے۔ 

اس تعلق سے الخالد ٹور اینڈ ٹراویلس کے سربراہ ڈاکٹر یوسف احمد کھیراڈا سے نمائندۂ انقلاب کے رابطہ قائم کرنے پرانہوں نے بتایا کہ ہرسال سعودی حکومت حج سے متعلق شعبوں میں   مختلف اقسام کے ایوارڈ سے نوازتی ہے، اس میں ایئر لائنز ایوارڈ، ٹرانس ٹرانسپورٹیشن ایوارڈ اور بیسٹ   ترجمان ایوارڈ اور وہ مسلم ممالک جو حجاج کے تئیں خصوصی دلچسپی کے ساتھ انتظامات کرتے ہیں اور سہولتیں مہیا کراتے ہیں وغیرہ کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس میں ۳؍ براونز، تین سلور ، تین گولڈ اور تین پلیٹینم ایوارڈ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے : شہرومضافات میں ڈینگو اور ملیریا کے مچھروں کی بہتات، قابو پانے کی مہم تیز

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایوارڈ ہمارے ادارے کے لئے ایک اعزاز  سند کے ساتھ  باعث افتخار ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سب مزید بہتر انداز میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو یقینی بنائیں اور حجاج کی توقعات پر پوری طرح کھرے اتریں۔ اس کے علاوہ ہم مزید توقع کرتے ہیں کہ قونصل جنرل اور قونصل حج ، ہندوستانی حجاج کی مزید بہترین خدمات کے لئے آئندہ بھی کوشاں رہیں گے۔ ہمیں یہ بھی امید قوی ہے کہ حج۲۰۲۷ء میں ہندوستان اپنی مزید شاندار کارکردگی درج کراتے ہوئے گولڈ یا سلور ایوارڈ کا حق دار قرار پائے گا۔ ڈاکٹر یوسف احمد کھیراڈا کے مطابق یہ بھی مسرت کا مقام ہے کہ اٹلس ٹور اینڈ ٹراویلس کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔دوسری جانب ہندوستان کے لئے بھی یہ اعزاز کی بات ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ امسال قونصل جنرل جدہ برائے ہند اور قونصل فار حج برائے ہند کو بھی بیسٹ کوآرڈینیٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ حج کے اختتام پر وزارت الحج اور عمرہ کی جانب سے مکہ مکرمہ میں اس کے صدر دفتر کے آڈیٹوریم  میں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے : سینٹرل ریلوے: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ملتوی

سعودی عر ب کی وزارت حج وعمرہ کے عہدیداران وزیر برائے حج وعمرہ ہزایکسیلنسی ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وائس منسٹر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور ڈپٹی منسٹر برائے حج وعمرہ سروسیز  ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحیم محمد وزن کے ہاتھوں ڈاکٹر یوسف احمد کھیراڈا اور خالد یوسف احمد کھیراڈا (پی ٹی او کے حکومت کے مقرر کردہ ترجمان) کو دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے : ممبئی میں بارش، درجۂ حرارت میں کمی، یکم جون سے مزید بارش کی پیش گوئی

اس دوران سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کی بہتر خدمت پر لبیتم اور بہترین کوآرڈینیشن ایوارڈ ملنے پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کی جانب سے اس کی ستائش کی گئی اور مبارکباد دی گئی۔مکہ مکرمہ میں وزارت الحج کے آڈیٹوریم میں الخالد گروپ کے سربراہ ڈاکٹر یوسف احمد کھیراڈا اور ان کے صاحبزادے خالد یوسف احمد کھیراڈا کو حجاج کی بہترین خدمات پر وزارت الحج کے وزراء ایوارڈ سے نوازتے ہوئے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK