Inquilab Logo

گیان واپی مسجد میں کھدائی کے فیصلے کو چیلنج

Updated: April 14, 2021, 9:05 AM IST | allahabad

سنی وقف بورڈ الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع، انتظامیہ کمیٹی پہلے ہی اپیل کرچکی ہے

 Gyan Vapi Mosque Photo INN
گیان واپی مسجد تصور آئی این این

گیان واپی مسجد میں  کھدائی کا حکم دینےوالےضلعی عدالت  کے فیصلے  کےخلاف  اتر پردیش سنی وقف بورڈ نےمنگل کو فوری پٹیشن داخل کردی۔ سنی سینٹرل وقف بورڈ کے وکیل پونیت کمار گپتا نےذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتےہوئے   پٹیشن میں دلیل دی ہےکہ اس معاملے میں ضلعی کورٹ  نے غیر قانونی طریقےسےحکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کورٹ کو مطلع کیا کہ چونکہ یہ  معاملہ  ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے اور جسٹس پرکاش پانڈیا۱۵؍ مارچ کو اس پر اپنافیصلہ محفوظ کرچکے ہیں اس لئے یہ معاملہ ذیلی عدالت کے دائرہ اختیار میں تھا ہی نہیں۔ 
 گپتا جو سُنی وقف بورڈ کے مستقل وکیل ہیں، نے اس سلسلے میں پی ٹی آئی سے گفتگو کرتےہوئے بتایا ہے کہ ’’ذیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف آج ہم نے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’جب جسٹس پرکاش پانڈیا ۱۵؍ مارچ  ۲۰۲۱ء کو اس معاملے میں اپنافیصلہ محفوظ کرچکے ہیں تو پھرنچلی عدالت معاملے کی شنوائی اور فیصلہ کیسے سنا سکتی ہے۔‘‘
 اس سے قبل پیر کو گیان واپی مسجد کی انتظامیہ کمیٹی  بھی بنارس کی ذیلی عدالت  کے ۸؍ اپریل کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں فیصلےکو چیلنج کرچکی ہے۔ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے وکیل  ایس ایف اے نقوی نے بھی  ہائی  کورٹ  میں معاملہ زیر شنوائی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے  فیصلے پر روک لگانے کی مانگ کی  ہے۔ 
  واضح رہے کہ  ہائی کورٹ میں معاملہ زیر شنوائی ہونے کے علاوہ بھی آثار قدیمہ کو گیان واپی مسجد کی کھدائی کا حکم دینے والا بنارس کی عدالت کا حکم اسلئے حیرت انگیز ہے کہ یہ  ’’’پلیسز آف ورشپ ایکٹ ‘‘  کے خلاف ہے جس  میں  آزادی سے قبل کی تمام عبادتگاہوں کی مذہبی حیثیت کےتحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی  ہے۔ اس قانون کی توثیق سپریم کورٹ بھی کرچکاہے

allahabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK