Inquilab Logo

عالمی کاروبار میں تبدیلی سے ہندوستانی برآمد کو فائدہ

Updated: July 23, 2021, 1:22 PM IST | Agency | New Delhi

امریکہ اور یورپی ممالک چین سے ناراضگی کے سبب اپنی درآمدضرورت کو پورا کرنے کیلئے ہندوستانی بازار کا رخ کررہے ہیں، جس سے ایکسپورٹ میں ۲۵؍ فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے،رواں مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کا ایکسپورٹ قبل از کوڈ سطح پر پہنچ گیا ہے

Picture.Picture:INN

: کووڈ۱۹؍ وباء کی وجہ سے عالمی تجارتی میدان میں ہونے والی بڑی تبدیلیاں  ہندوستان کیلئے  سازگار ثابت ہورہی ہیں۔ اس مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کا ایکسپورٹ قبل از کوڈ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ سہ ماہی ہندوستان نے ۷؍لاکھ ۳؍ہزار ۵۴۵؍ کروڑروپے کا ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ ۲۰۱۹ء کی اسی مدت میں ہونے والے ۵؍لاکھ ۶۲؍ ہزار ۸۱۳؍ کروڑ روپے کے موازنہ میں ۲۵؍فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے یہ ۸۱؍فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ اس دوران امپورٹ قبل از کووڈ سطح سے صرف ۲ء۸۸؍ فیصد زیادہ ہوا ہے۔
یورپ اور امریکہ جیسے ممالک نے چین سے امپورٹ گھٹادیا
 چین سے ناراضگی کے باعث یورپی ممالک اور امریکہ نے چین پلس ون پالیسی کے تحت وہاں سے امپورٹ گھٹایا ہے۔ جبکہ وہ ہندوستان سے درآمد بڑھا رہے ہیں۔ اس سال اب تک امریکہ کے کل امپورٹ میں چین کی حصہ داری گھٹ کر ۲۸؍فیصد رہ گئی جو ۲۰۲۰ء کے دوران اس مدت میں ۳۵؍ فیصد تھی۔ دوسری طرف اسی دوران امریکی امپورٹ بازار میں ہندوستان کی حصہ داری ۷؍فیصد سے بڑھ کر ۹ء۱؍فیصد ہوگئی ہے۔
ہندوستان سے امریکہ کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھا
 امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کی ٹریڈ باڈی اوٹیکس کے مطابق سال  ۲۰۲۱ء کے پہلے ۵؍ ماہ میں  ہندوستان سے امریکہ کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹ جہاں سالانہ ۶۶ء۶۹؍فیصد بڑھا وہیں چین کے معاملہ میں یہ اضافہ صرف ۰ء۶۲؍ فیصد رہاہے ۔ 
 فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے سابق صدر شرف کمار سراف کہتے ہیں کہ کچھ مہینوں سے بڑے پیمانے پر چین کو ملنے والے ایکسپورٹ آرڈر ہندوستان منتقل ہورہے ہیں۔ مغربی ممالک خاص طور پر یورپ چین سے امپورٹ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ جو چیزیں ہندوستان جیسے ممالک میں دستیاب نہیں ہیں صرف انہیں چیزوں کا امپورٹ وہ چین سے کررہے ہیں۔ ایل کے پی سیکوریٹیز کے ریسرچ ہیڈ ایس رنگناتھن کہتے ہیں کہ مغربی ممالک کی چائنا ون پلس پالیسی کے باعث ہندوستانی کمپنیوں کا ایکسپورٹ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK